ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بھٹکل نوائط کمیونٹی ریاض کے انتخابات میں 71 فیصد پولنگ، 12 امیدوار کامیاب

بھٹکل نوائط کمیونٹی ریاض کے انتخابات میں 71 فیصد پولنگ، 12 امیدوار کامیاب

Sun, 26 Oct 2025 06:37:40    S O News
بھٹکل نوائط کمیونٹی ریاض کے انتخابات میں 71 فیصد پولنگ، 12 امیدوار کامیاب

ریاض 26/اکتوبر (ایس او نیوز):بھٹکل نوائط کمیونٹی ریاض کے انتخابات میں 71 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی، جن میں سے 28 فیصد ووٹ آن لائن کاسٹ کیے گئے تھے۔ 

سبکدوش ہونے والی انتظامیہ کی جانب سے تین اراکین پر مشتمل الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جن میں سید ظہیر کریکال (الیکشن کمشنر)، عمران ایس۔ایم اور تنویر شاہ بندری بطور اسسٹنٹ شامل تھے۔ یہ تینوں اراکین سابقہ انتظامیہ میں سے منتخب کئے گئے تھے۔

اس مرتبہ ووٹنگ کے لیے آن لائن سہولت بھی فراہم کی گئی تھی، جس کے ذریعے بڑی تعداد میں اراکین نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

انتخابات میں کل 17 امیدوار میدان میں تھے، جن میں سے 12 امیدوار کامیاب قرار پائے۔

انتخابی عمل پُرسکون اور شفاف طریقے سے مکمل ہونے پر  اراکین نے الیکشن کمیٹی کی انتھک محنت اور منصفانہ کردار کو بھرپور طور پر سراہا۔


Share: