
نئی دہلی ،15/اپریل (ایس او نیوز/ایجنسی) چیف جسٹس آف انڈیا سنجیو کھنہ 13 مئی کو ریٹائر ہو جائیں گے، جن کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس بھوشن رام کرشن گؤائی ملک کے 52ویں چیف جسٹس آف انڈیا اس عہدے پر فائز ہوں گے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق جسٹس گؤائی کی چیف جسٹس کے عہدے پر تقرری کی سفارش کر دی گئی ہے۔ وہ ناگپور بار اسوسی ایشن کے تیسرے رکن ہوں گے جو اس منصب پر فائز ہوں گے، اس سے قبل جسٹس محمد ہدایت اللہ اور جسٹس شرد بوبڈے بھی ناگپور بار سے چیف جسٹس آف انڈیا بن چکے ہیں۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو 14 مئی کو جسٹس بھوشن گؤائی کو چیف جسٹس آف انڈیا کے عہدے کا حلف دیں گی۔