ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / وجے پورہ: اپنے چار بچوں کو نہر میں پھینک کر ماں نے کی خودکشی کی کوشش؛ تمام بچے غرق ہوکر جاں بحق؛ ماں محفوظ

وجے پورہ: اپنے چار بچوں کو نہر میں پھینک کر ماں نے کی خودکشی کی کوشش؛ تمام بچے غرق ہوکر جاں بحق؛ ماں محفوظ

Tue, 14 Jan 2025 02:51:13  IG Bhatkali   S O News
وجے پورہ:  اپنے چار بچوں کو نہر میں پھینک   کر ماں نے  کی خودکشی کی کوشش؛ تمام بچے  غرق ہوکر جاں بحق؛ ماں محفوظ

وجے پورہ ۱۳ جنوری (ایس او نیوز) : وجے پورہ ضلع کے نیڈا گنڈی تعلقہ کے بینال گاؤں کے قریب ایک المناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک ماں نے اپنے چار بچوں کو عالمٹی نہر میں پھینک دیا اور خودکشی کی کوشش کی۔ چاروں بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، جبکہ ماں بھاگیہ بھجنتری کو مقامی لوگوں نے بچا لیا۔

جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت تنّو ننگراج بھجنتری (5سال)، رکھشا بھجنتری (3سال)، اور جڑواں لڑکے حسن اور حُسین بھجنتری (13 ماہ) کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ خاندان کولار تعلقہ کے تیلگی گاؤں کے رہائشی تھے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، یہ واقعہ خاندانی تنازعات کا نتیجہ  میں پیش آیا۔ بھاگیہ کے شوہر ننگراج، تیلگی  گرام پنچایت کے رکن ہیں، جو اپنےبھائیوں کے ساتھ جائیداد کے تنازعے میں الجھے تھے۔

یہ المناک واقعہ پیر کے روز پیش آیا، جب خاندان بائیک پر سفر کر رہا تھا۔ راستے میں بائک کا  پٹرول ختم ہو جانے کے بعد، ننگراج پٹرول لینے کے لیے گیا جس کے  دوران بھاگیہ نے پہلے بچوں کو نہر میں پھینک دیا  پھر  خود بھی  نہر میں کود گئی۔ موقع پر موجود مقامی افراد نے اسے بچوں کو پھینکنے اور پھر خود نہر میں چھلانگ لگاتے دیکھ کر فوری انہیں بچانے کے لئے آگے بڑھے۔ جس کے نتیجے میں وہ ماں کو زندہ باہر نکالنے میں کامیاب ہوگئے،  لیکن بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ  بچوں کا والد ننگراج  محرم کی رسومات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا تھا، جس کی وجہ سے اس نے اپنے  جڑواں بچوں کے نام حسن اور حسین رکھے تھے۔

پتہ چلا ہے کہ دو لڑکیوں، تنو اور رکھشا، کی لاشیں مقامی ماہی گیروں  کی مدد سے برآمد کرلی گئی ہیں، جبکہ جڑواں لڑکوں، حسن اور حسین، کی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو ٹیم اور فائر بریگیڈ کے اہلکار ان کی  تلاش میں مصروف ہیں۔

نیڈا گنڈی پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں


Share: