بینگلورو ،12 / جنوری (ایس او نیوز) سال 2025 میں پی یو سی سال دوم اور ایس ایس ایل سی کے امتحانات کا فائنل ٹائم ٹیبل جاری کیا گیا ہے ، جس کے مطابق پی یو سی سال دوم کے امتحانات یکم مارچ سے 20 تک چلیں گے جبکہ ایس ایس ایل سی کے امتحانات 21 مارچ سے 4 اپریل تک چلیں گے ۔
محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق یکم مارچ سے شروع ہونے والے پی یو سی سال دوم کے امتحان -1 کے پہلے دن کنڑا، عربی زبان کا پرچہ ہوگا ۔ 3 مارچ کو میاتھیمیٹکس، ایجوکیشن، لاجک، بزنس اسٹڈیز؛ 4 مارچ کو تمل، تیلگو، ملیالم، مراٹھی، اردو، سنسکرت اور فرنچ زبان کے پرچے ہونگے ۔ 5 مارچ کو پولیٹکل سائنس، اسٹیٹسکس؛ 7 مارچ کو ہسٹری، فیزکس؛ 10 مارچ کو آپشنل کنڑا، اکاونٹینسی، جیولوجی، ہوم سائنس؛ 12 مارچ کو فزیالوجی، کیمسٹری، بیسک میاتھس؛ 13 مارچ کو اکنامکس، 15 مارچ کو انگلش، 17 مارچ کو جیوگرافی کے پرچے ہونگے ۔ 18 مارچ کو بایولوجی، سوشیالوجی، الیکٹرانکس، کمپیوٹر سائنس؛ 19 مارچ کو ہندوستانی سنگیت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ریٹیل، آٹوموبائل،ہیلتھ کیئر، بیوٹی اینڈ ویلنیس اور 20 مارچ ہندی کے پرچے ہونگے ۔
اسی طرح 21 مارچ کو شروع ہونے والے ایس ایس ایل سی امتحانات کی جو فہرست جاری ہوئی ہے اس کے مطابق پہلے دن زبان اول کے لئے کنڑا، اردو، انگلش، تیلگو، ہندی، مراٹھی، تمل اور سنسکرت کا پرچہ ہوگا ۔ اس کے بعد 24 مارچ کو میاتھس، سوشیالوجی؛ 26 مارچ کو زبان دوم کے تحت انگلش، کنڑا؛ 29 مارچ کو سوشیل سائنس کے پرچے ہونگے ۔ یکم اپریل کو ایلیمنٹس آف الیکٹریکل انجینئرنگ، ایلیمنٹس آف میکانیکل انجینئرنگ، ایلمنٹس آف الیکٹرانک انجینئرنگ، پروگرامنگ ان اے این ایس آئی 'سی'، ایلیمنٹس آف کمپیوٹر سائنس اور اکنامکس؛ 2 اپریل کو سائنس، پولیٹیکل سائنس، ہندوستانی میوزک، کرناٹکا میوزک کے پرچے ہونگے ۔ 4 اپریل کو تیسری زبان کے طور پر ہندی، کنڑا، انگلش، عربی، فارسی، اردو، سنسکرت، کونکنی، تُولو کے پرچوں کے علاوہ این ایس کیو ایف کے مضامین انفارمیشن ٹیکنالوجی، آٹو موبائل، ریٹیل، ہیلتھ کیئر، بیوٹی اینڈ ویلنیس، اپاریل میڈ اپس ایند ہوم فرشنگ، الیکٹرانکس اور ہارڈ ویئر کے پرچے ہونگے ۔
امتحانات سے متعلق مزید معلومات کے لئے https://kseab.karnataka.gov.in ویب سائٹ ملاحظہ کریں ۔