ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: INF ٹریڈ ایکسپو 2025 کی تیاریاں مکمل، کل سنیچر سے شاندار آغاز؛ داخلی ٹکٹ آن لائن دستیاب

بھٹکل: INF ٹریڈ ایکسپو 2025 کی تیاریاں مکمل، کل سنیچر سے شاندار آغاز؛ داخلی ٹکٹ آن لائن دستیاب

Fri, 10 Jan 2025 19:24:10  IG Bhatkali   S O News
بھٹکل: INF ٹریڈ ایکسپو 2025 کی تیاریاں مکمل، کل سنیچر سے شاندار آغاز؛ داخلی ٹکٹ آن لائن دستیاب

بھٹکل  10/ جنوری (ایس او نیوز)  بھٹکل میں کل، سنیچر 11 جنوری سے 15 جنوری تک پانچ روزہ عظیم الشان INF ٹریڈ ایکسپو 2025 منعقinf-qr-codeد ہو رہا ہے، جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ بھٹکل کی آٹھ جماعتوں پر مشتمل انڈین نوائط فورم (INF) کے زیر اہتمام یہ دوسرا ٹریڈ ایکسپو وینکٹاپور آئس فیکٹری کے قریب وسیع و عریض میدان میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ منتظمین کے مطابق اس ایونٹ میں 60 سے 70 ہزار لوگوں کی شرکت متوقع ہے، جو اسے ضلع اُترکنڑا کا سب سے بڑا ایکسپو بناتا ہے۔

مقامی تاجروں کے لیے زبردست مواقع

ایکسپو کمیٹی کے کنوینر معاذ جوکاکو نے ساحل آن لائن کو بتایا کہ ایکسپو میں 224 اسٹالس لگائے گئے ہیں، جن میں مقامی تاجروں کو خاص طور پر مستحکم کرنے اور نئے کاروباری مواقع فراہم کرنے پر توجہ دی گئی ہے۔ بڑے اور کامیاب کاروباری افراد اپنی "سکسس اسٹوریز" پیش کریں گے اور کاروبار میں کامیابی کے راز بتائیں گے۔ خاص طور پر ایف ایم سی جی (FMCG)، فوڈ سیکٹر، ٹیکنالوجی پروڈکٹس، اور رئیل اسٹیٹ کے شعبوں میں ماہرین کی شرکت یقینی بنائی گئی ہے.

کامیاب بزنس مین کی شرکت

ہانگیو آئس کریم کے منیجنگ ڈائریکٹر پردیپ پائی اور محتشم بلڈرز کے ایس ایم ارشد جیسے بڑے کاروباری اپنے تجربات اور کامیابی کی کہانیاں شیئر کریں گے۔ مزید برآں، عبدالمعید کاڈلی (پیکاک انفراسٹرکچر) اور اسماعیل سمسی (میڈمیک ڈیولپرز) بھی رئیل اسٹیٹ بزنس میں سرمایہ کاری اور ترقی کے مواقع پر روشنی ڈالیں گے۔

افتتاحی تقریب

افتتاحی تقریب کل صبح 11 بجے منعقد ہوگی، جس میں مہمان خصوصی منسٹر رحیم خان اور ضلع انچارج منسٹر منکال وئیدیا شریک ہوں گے۔ پرنسپل سکریٹری محمد محسن (IAS) بھی اعزازی مہمان کے طور پر موجود ہوں گے۔

آن لائن داخلی ٹکٹ کی سہولت

شریک ہونے والوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ QR کوڈ اسکین کرکے یا ویب سائٹ https://inf.ticketforevents.com پر کلک کرکے اپنا داخلی ٹکٹ حاصل کریں تاکہ زیادہ ہجوم سے بچا جا سکے اور داخلے کا عمل سہولت بخش ہو۔

INF کے صدر ایس ایم ارشد نے بتایا کہ اس ایونٹ کا مقصد مقامی تاجروں کو اپنی تجارت کو فروغ دینے کے نئے مواقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2022 کے ٹریڈ ایکسپو کی کامیابی کے بعد، یہ دوسرا ایونٹ زیادہ بڑے پیمانے پر منعقد کیا جا رہا ہے، جو مقامی تاجروں کے لیے ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگا۔


Share: