28-12-2024
Office Staff
منگلورو سے کنداپور کی طرف سفر کر رہی ایک کار بے قابو ہو کر امبلپاڈی جنکش کے قریب اوور پاس کی تعمیر کے لئے کھودے گئے گڈھے کے اندر گر گئی ۔
وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ نئے سال کا جشن منانے کے لئے منعقد ہونے والے پروگراموں کو ممنوع قرار دیا جائے، کیونکہ ایسے پروگرام نوجوان نسل کے لئے گمراہی اور نقصان کا سبب بنتے ہیں ۔
شہر کے نوائط کالونی علاقے میں واقع متنازع مقام مورین کٹے کے پاس رکھی گئی لکڑی کی بنی مورت غائب ہونے کا الزام لگاتے ہوئے ہندو تنظیم سے متعلقہ کارکنان نے ہنگامہ کھڑا کیا جس کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے اس مقام پر کشیدگی پیدا ہوگئی ۔
26-12-2024
Office Staff
کانگریس آج بیلگاوی میں اپنی توسیعی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد کر رہی ہے، جس کا نام 'نو ستیہ گرہ اجلاس' رکھا گیا ہے۔ یہ اجلاس 1924 کے تاریخی کانگریس اجلاس کی یاد میں منعقد کیا جا رہا ہے، جب مہاتما گاندھی کو بیلگاوی میں کانگریس کا صدر منتخب کیا گیا تھا۔
کرناٹک میں وقف اراضی سے متعلق تنازعات کے معاملات مسلسل خبروں میں ہیں۔ ’وقف (ترمیمی) بل 2024‘ کے جائزے کے لیے جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی مختلف فریقوں سے مشاورت کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں، کرناٹک حکومت کے افسران نے ریاست میں وقف اراضی کے بڑھتے ہوئے تنازعات کا مسئلہ جے پی سی کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
کرناٹک کی وزیر لکشمی ہیبالکر نے بی جے پی سے تعلق رکھنے والے ایم ایل سی سی ٹی روی کو دھرمستھل میں بھگوان کے سامنے حلف لینے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر اُن میں سچ کا سامنا کرنے کا دم ہے تو مندر آجائیں اور بھگوان کے سامنے قسم کھا کر بتائے کہ انہوں نے کونسل میں ان کے خلاف ہتک آمیز الفاظ استعمال نہیں کئے
26-12-2024
Office Staff
مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال نے میرا بائی کی زندگی اور خاندان پر ایک متنازعہ بیان دیا ہے، جس کے بعد راجپوت برادری میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ راجپوت تنظیموں اور رہنماؤں نے وزیر کے اس تبصرے پر عوامی معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ معافی صرف زبانی نہیں، بلکہ مرکزی وزیر کو میڑتا میں واقع میرا بائی کے مندر میں جا کر ناگ رگڑ کر اور سجدہ ریز ہو کر معافی مانگنی چاہیے۔
بہار میں بی پی ایس سی کے 70ویں مشترکہ ابتدائی امتحان کی منسوخی کے لیے طلبا کا احتجاج مسلسل جاری ہے۔ طلبا کا الزام ہے کہ امتحان کے سوالات کے افشاء کے معاملے میں کمیشن قصوروار ہے۔ اس احتجاج کو اپوزیشن جماعتوں کی سیاسی حمایت بھی حاصل ہو رہی ہے، جس سے معاملہ مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے۔
مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع میں ایک سنگین حادثہ پیش آیا۔ مہیشور تحصیل کے جام گھاٹ علاقے میں کل شام تقریباً 7 بجے مزدوروں کو لے جا رہی ایک پک اپ گاڑی بے قابو ہو کر اُلٹ گئی۔ حادثے میں 27 افراد زخمی ہو گئے۔ خوش قسمتی سے گاڑی ریلنگ سے ٹکرا کر رک گئی، ورنہ حادثے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خدشہ تھا۔
17-12-2024
Office Staff
سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق الاحساء علاقے کے حفوف شہر میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا جس میں چارجنگ کے لئے بجلی کے بورڈ میں لگائے گئے موبائل فون چارجر سے آگ بھڑکنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد دم گھٹنے سے فوت ہوگئے ۔ اس میں ایک نئی نویلی دلہن بھی شامل ہے ۔
اپوزیشن کے اعتراض، احتجاج اور واک آوٹ کے باوجود مودی سرکار نے دہشت گردی مخالف قانون، یو اے پی اے میں بدھ کو کئی متنازع ترمیمات کو منظوری دیدی۔ راجیہ سبھا میں بھی یو اے پی ترمیمی بل اگر منظور ہوگیاتو نہ صرف یہ کہ تنظیموں کی طرح ملک کے کسی بھی شہری کو بھی دہشت گرد قرار دے کر اس پر پابندی عائد کی جاسکے گی بلکہ این آئی اے کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ کسی بھی ریاست میں مقامی پولیس انتظامیہ کو اطلاع کئے بغی
26-12-2024
Office Staff
جمعرات کی صبح جاپان ایئر لائنز کو بڑے سائبر حملے کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے گھریلو اور بین الاقوامی پروازیں بری طرح متاثر ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت کو بھی عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ سائبر حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7:24 بجے ہوا، جس نے ایئر لائنز کے پورے نظام کو درہم برہم کر کے رکھ دیا۔
قزاقستان کے شہر اکتاؤ کے قریب ایک المناک طیارہ حادثہ پیش آیا، جس میں 67 افراد سوار تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، حادثے کے نتیجے میں کم از کم 42 افراد کے جاں بحق ہونے کا اندیشہ ہے، جبکہ باقی 28 افراد معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے۔ طیارے کے مسافروں میں مختلف ممالک کے شہری شامل تھے، جن میں اذربائیجان، روس، قزاقستان، اور کرغزستان کے باشندے نمایاں ہیں۔
بنگلہ دیش کی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کے بارے میں گزشتہ روز بنگلہ دیش نے ہندوستان کو ایک سفارتی نوٹ بھیجا، جس میں شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا تاکہ ان کے خلاف مقدمات چلائے جا سکیں۔ وزارت خارجہ کے ذرائع نے اس نوٹ کی وصولی کی تصدیق تو کی، لیکن شیخ حسینہ کی حوالگی کے حوالے سے کوئی واضح بیان نہیں دیا۔
25-12-2024
Office Staff
کامیابی کا جشن ہمیشہ خوشیوں کا لمحہ نہیں ہوتا۔ بعض اوقات یہ ایسے سوالات کو بھی جنم دیتا ہے جو تفریح، سماج اور سیاست کے گہرے پہلوؤں کو بے نقاب کرتے ہیں۔ پشپا 2: دی رول، جس نے شائقین کے دل جیت لیے اور باکس آفس پر تاریخ رقم کی، ایک ایسا سینما تجربہ ہے جو ہر زاویے سے قابلِ ستائش ہے۔
Video