Tue, 18 Nov 2025 11:02:59
بہار اسمبلی انتخاب کا نتیجہ برآمد ہو چکا ہے اور این ڈی اے حکومت کی تشکیل سے متعلق تیاریاں بھی زور و شور سے شروع ہو چکی ہیں۔ اس درمیان اپوزیشن پارٹیاں اور سیاسی تجزیہ نگار یہ سمجھنے میں مصروف ہیں کہ آخر ناقابل یقین حد تک این ڈی اے کے حق میں نتیجہ کس طرح برآمد ہوا۔
View more
Tue, 18 Nov 2025 10:54:52
راجستھان کے ٹونک میں کانگریس رکن اسمبلی سچن پائلٹ نے بہار اسمبلی انتخاب کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ انتخاب کے دوران لوگوں کے کھاتوں میں 10-10 ہزار روپے ڈالے گئے، لیکن الیکشن کمیشن نے اس پر کسی طرح کی کوئی کارروائی نہیں کی۔ سچن پائلٹ نے سوال اٹھایا کہ کیا کرناٹک انتخاب میں بھی اس طرح کے حالات دیکھنے کو ملیں گے؟ ساتھ ہی الیکشن کمیشن کے کردار پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
View more
Tue, 18 Nov 2025 10:48:15
ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) کو لے کر جاری تنازعہ میں گزرتے وقت کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اب مسم لیگ نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا کر کیرالہ میں ایس آئی آر کے عمل کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Tue, 18 Nov 2025 10:39:57
راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی میٹنگ میں آج تیجسوی یادو کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کر لیا گیا۔ تیجسوی کی رہائش پر منعقد ہوئی اس میٹنگ میں لالو پرساد یادو اور رابڑی دیوی بھی موجود تھیں۔ تیجسوی شروع میں قانون ساز پارٹی کا لیڈر بننے کو راضی نہیں تھے، لیکن سبھی نے متفقہ رائے سے تیجسوی کو اپنا لیڈر منتخب کیا۔
View more
Tue, 18 Nov 2025 10:36:13
سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر لیڈر اور رامپور کے سابق رکن پارلیمنٹ اعظم خان اور ان کے بیٹے سابق رکن اسمبلی عبد اللہ اعظم کو پھر سے جیل جانا پڑ سکتا ہے۔ دراصل رامپور کی خصوصی ایم پی/ایم ایل اے عدالت نے 2 پین کارڈ معمالوں میں قصوروار قرار دیا ہے۔
View more
Mon, 17 Nov 2025 17:12:44
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے لیے ایک بار پھر وزیر اعلیٰ بننے کی راہ ہموار ہو چکی ہے۔ موجودہ حکومت کی آخری کابینہ میٹنگ ختم ہوئی، جس میں 17ویں اسمبلی تحلیل کرنے کی سفارش کر دی گئی۔ سبھی وزراء نے اپنا استعفیٰ دے دیا، اور اس کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار راج بھون پہنچے۔ وہاں انھوں نے کچھ دیر بہار کے گورنر عارف محمد خان سے بات چیت کی، اور پھر انھیں اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز سونپ دی۔
View more
Mon, 17 Nov 2025 12:38:43
بہار اسمبلی انتخابات میں زبردست جیت کے ساتھ اقتدار میں واپس آنے والی این ڈی اے پر اپوزیشن پارٹیاں مسلسل حملے کر رہی ہیں۔ ان کے الزامات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ انتخابات سے قبل خواتین کے کھاتوں میں نقدی کی منتقلی نے انتخابات کو متاثر کیا اور پیسوں کی بنیاد پر این ڈی اے کی جیت کا باعث بنی۔
View more
Mon, 17 Nov 2025 12:22:10
بہار میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی جیت پر شیوسینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کا پہلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے این ڈی اے کی جیت پر طنز کستے ہوئے کہا کہ آخر اس جیت کا راز کیا ہے؟
View more
Mon, 17 Nov 2025 11:38:37
لال قلعہ کے قریب 10 نومبر کو ہونے والے کار بم دھماکے کی تحقیقات میں اس وقت ایک اہم پیش رفت ہوئی، جب قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے دہلی سے پانپور کے رہائشی عامر رشید علی نامی شخص کو گرفتار کر لیا۔ ایجنسی کے مطابق گرفتار شخص سے دھماکے کے منصوبہ بندی سے جڑے ممکنہ روابط کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy