Thu, 20 Nov 2025 16:53:48
نتیش کمار نے بہار کے وزیر اعلیٰ کے طور پر دسویں مرتبہ حلف لے لیا ہے۔ پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں منعقد اس شاندار تقریبِ حلف برداری میں ریاست کے گورنر عارف محمد خان نے انہیں عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔
View more
Thu, 20 Nov 2025 11:15:38
بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کی بڑی کامیابی کے بعد نہ صرف ریاستی سیاست میں نئی صف بندی شروع ہوئی ہے بلکہ اس کے اثرات اتر پردیش کی سیاست پر بھی گہرائی سے محسوس کئے جا رہے ہیں۔ انتخابی نتائج کے فوراً بعد’ انڈیا اتحاد‘ کے اندرقیادت کی تبدیلی اور نئی حکمت عملی کے مطالبات میں تیزی آگئی ہے۔
View more
Thu, 20 Nov 2025 11:06:36
بہار حکومت نے سماجی بہبود کی مختلف اسکیموں کے جائزہ اجلاس میں یہ سنسنی خیز انکشاف کیا کہ بزرگ پنشن اسکیم کے دو لاکھ سے زیادہ مستفیدین کا انتقال ہوچکا ہے لیکن ان کے نام پر پنشن کی رقم مسلسل منتقل ہوتی رہی۔
View more
Thu, 20 Nov 2025 10:57:51
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج راج بھون پہنچ کر وزیر اعلیٰ عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے این ڈی اے اراکین اسمبلی کی حمایت پر مشتمل خط گورنر عارف محمد خان کو سونپ دیا ہے۔ انھوں نے نئی حکومت بنانے کی دعویداری پیش کر دی ہے اور اب کل، یعنی 20 نومبر کو وہ از سر نو وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لیں گے۔
View more
Thu, 20 Nov 2025 10:48:27
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی لگاتار ’ووٹ چوری‘ کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔ بہار اسمبلی انتخاب کا نتیجہ برآمد ہونے کے بعد راہل گاندھی اور دیگر اپوزیشن لیڈران نے مزید مضبوطی کے ساتھ الیکشن کمیشن اور وزیر اعظم مودی کو ہدف تنقید بنایا ہے۔
View more
Thu, 20 Nov 2025 10:44:59
دہلی اور این سی آر میں فضائی آلودگی خطرناک سطح تک پہنچنے پر عدالت عظمیٰ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 19 نومبر کو سپریم کورٹ نے اس معاملے میں سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خراب ہوا میں بچوں کو کھیل کے مقابلوں میں اتارنا انھیں ’گیس چیمبر‘ میں ڈالنے جیسا ہے۔
View more
Wed, 19 Nov 2025 17:46:46
مرکزی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے منگل کو تمام نجی سیٹیلائٹ ٹی وی چینلز کو ایک سخت ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں لال قلعہ دھماکے سے متعلق حساس یا اشتعال انگیز مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
View more
Wed, 19 Nov 2025 17:37:14
مغربی بنگال سمیت ملک کی 9 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام 3 خطوں میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ اس درمیان کئی ریاستوں میں کام کے دباؤ کے سبب بی ایل او کی خودکشی کا معاملہ سامنے آ چکا ہے۔ مغربی بنگال میں ایس آئی آر کا خوف کچھ زیادہ ہی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بدھ کے روز جلپائی گوڑی میں ایک بی ایل او کی خودکشی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
View more
Wed, 19 Nov 2025 17:29:14
سپریم کورٹ نے بدھ کے روز ٹریبونل رفارمز ایکٹ 2021 پر اہم فیصلہ سناتے ہوئے اس کی کئی بنیادی اور مؤثر دفعات کو غیر آئینی قرار دے دیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ یہ قانون نہ صرف عدلیہ کی آزادی کو متاثر کرتا ہے بلکہ اس سے طاقتوں کی تقسیم کے آئینی اصولوں کی بھی صریح خلاف ورزی ہوتی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy