Sun, 16 Nov 2025 17:30:22
انتخابی نظام سے متعلق ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ بہار کی ووٹر لسٹ کی نظرثانی کے دوران آدھار کارڈ کا استعمال صرف اور صرف شناخت کی توثیق کے لیے کیا جائے گا، شہریت کے ثبوت کے طور پر نہیں۔
View more
Sun, 16 Nov 2025 12:06:34
این سی پی کے بانی شرد پوار نے بہار الیکشن کے تعلق سے کہا کہ الیکشن سے قبل خواتین کے اکائونٹ میں ڈالے گئے ۱۰؍ ہزار روپیوں سے این ڈی اے کو جیت حاصل ہوئی ہے۔
View more
Sun, 16 Nov 2025 12:02:55
بہار میں نئی حکومت کی تشکیل کا عمل باضابطہ طور پر پیر کی شام سے شروع ہوگا۔ پیر کو ریاستی کابینہ کی میٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار اپنا استعفیٰ گورنر کو سونپیں گے۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر این ڈی اے قانون سازپارٹی کی میٹنگ ہوگی۔ قانون ساز پارٹی کے لیڈر کے طور پر منتخب ہونے کے بعد نتیش کماردوبارہ راج بھون جائیں گے اور حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کریں گے۔
View more
Sun, 16 Nov 2025 11:52:53
قومی دارالحکومت دہلی میں لال قلعہ کے سامنے کار دھماکہ کی تحقیقات میں ڈاکٹر عادل احمد کے بھائی مظفر کا نام بھی سامنے آیا ہے جو دبئی سے دھماکہ خیز آلات کے لئے خام مال جمع کرنے میں ملوث تھا۔
View more
Sun, 16 Nov 2025 11:39:15
بہار اسمبلی انتخاب کا نتیجہ مہاگٹھ بندھن کے لیے ایک خوفناک خواب کی طرح ہے۔ حکومت سازی کی امیدیں باندھے مہاگٹھ بندھن کو محض 35 اسمبلی نشستوں پر کامیابی مل سکی ہے۔ یعنی 50 سیٹیں بھی اسے نصیب نہیں ہوئیں۔ انتخابی نتائج کا بغور جائزہ لینے سے پتہ چلتا ہے کہ مہاگٹھ بندھن کو سیٹوں کی نصف سنچری تک پہنچنے میں 15 اسمبلی سیٹوں کا اہم کردار رہا ہے۔
View more
Sun, 16 Nov 2025 11:23:50
بہار میں اسمبلی انتخاب کا نتیجہ برآمد ہونے کے بعد، اب اس پر تجزیہ کا دور شروع ہو چکا ہے۔ کئی لوگ ایسے ہیں، جو این ڈی اے کے حق میں آئے حیرت انگیز ریزلٹ کو شبہات کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔
View more
Sun, 16 Nov 2025 11:11:09
بہار اسمبلی انتخاب 2025 میں بھاری اکثریت سے جیت حاصل کرنے کے بعد بی جے پی نے بہار کے آرہ سے رکن پارلیمنٹ رہے راج کمار سنگھ کو ایک نوٹس بھیجا، جس میں سوال کیا گیا کہ انھیں پارٹی سے کیوں نہ نکال دیا جائے؟ ان پر پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے اور اس سلسلے میں انھیں ’وجہ بتاؤ نوٹس‘ جاری کیا گیا ہے۔
View more
Sun, 16 Nov 2025 11:07:35
بہار اسمبلی انتخاب 2025 میں این ڈی اے 202 سیٹوں پر تاریخی فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ مہاگٹھ بندھن کے لیے انتخابی مہم میں حصہ لینے والے سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کا بہار کے انتخابی نتائج پر ردعمل سامنے آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انتخاب میں جیت ہار سے ہم سب سبق سیکھتے ہیں۔
View more
Sun, 16 Nov 2025 11:02:48
بہار اسمبلی انتخاب کے نتیجہ نے سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ این ڈی اے میں جہاں جشن کا ماحول ہے، وہیں مہاگٹھ بندھن میں شامل پارٹیاں حواس باختہ ہیں۔ شکست فاش کا سامنا کرنے والی مہاگٹھ بندھن کی پارٹیاں انتخابی نتائج کا تجزیہ کرنے میں مصروف ہیں اور یہ سمجھنے کی کوشش کر رہی ہیں کہ آخر کارکردگی اتنی خراب کیوں رہی! اس درمیان عوام بھی نتائج کے بعد سامنے آئے حقائق پر اپنی نظر ڈال رہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy