Mon, 30 May 2016 17:44:30
پاکستان بھرمیں خواجہ سراؤں کو اُن کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جاتا ہے۔ اگر چہ کاغذوں کی حد تک انکا ووٹ بھی ہے اُن کے لیے ملازمت میں کوٹہ بھی مختص ہے لیکن حقیقت اسکے برعکس ہے۔نہ تو انہیں تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اور نہ ہی اُن کے مرنے کے بعد دفن کرنے کے لیے عام قبروں میں جگہ دی جاتی ہے۔
View more
Mon, 30 May 2016 17:36:08
پاکستان میں ٹیلی وژن اور ریڈیو پر نشر ہونے والے مانع حمل مصنوعات کے اشتہارات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ایسا ان خدشات کے سبب کیا گیا ہے کہ اس طرح جنس کا موضوع متجسس بچوں کو متاثر کر سکتا ہے
View more
Mon, 30 May 2016 17:30:39
ترکی کے وزیر خارجہ مولود جاوش اوگلو نے بتایا ہے کہ انقرہ حکومت نے واشنگٹن کو شام میں شدت پسندوں کے خلاف خصوصی مشترکہ آپریشن کرنے کی پیش کش کی ہے جو کرد فورسز کے بغیر ہوگا۔
View more
Mon, 30 May 2016 17:25:47
ایران کے وزیر برائے ثقافت و اسلامی رہ نمائی علی جنتی نے رواں سال ایرانی حاجیوں کو فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دیار مقدسہ نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Mon, 30 May 2016 17:20:19
سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے برطانوی ہم منصب فلپ ہیمنڈ کے ساتھ اس بات کی ضرورت پر متفق ہوگئے ہیں کہ ایران کو خطے کے امور میں مداخلت سے روکا جائے۔
View more
Mon, 30 May 2016 17:14:15
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بحیر روم کو عبور کرنے کی کوشش میں حالیہ ہفتے کے دوران رونما ہونے والے تین حادثوں کے نتیجے میں کم از کم سات سو افراد ہلاک جبکہ دیگر سینکڑوں لاپتہ ہو چکے ہیں
View more
Mon, 30 May 2016 17:09:35
بلغاریہ کے حکام نے کہا ہے کہ حراست میں لیے گئے 53 افغان مہاجرین کو واپس یونان روانہ کیا جائے گا۔ صوفیہ حکومت کے مطابق کسی کو غیر قانونی طور پر ملکی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی
View more
Mon, 30 May 2016 17:05:30
افغان طالبان سے علیحدگی اختیار کرنے والے دھڑے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے آمادہ ہے، تاہم اس کی شرط ملک میں شرعی قوانین کا نفاذ اور تمام غیر ملکی افواج کا انخلاء ہے
View more
Mon, 30 May 2016 16:59:20
عراقی افواج اور نیم فوجی دستے تین اطراف سے فلوجہ شہر میں داخل ہو گئے ہیں۔ یہ ملکی افواج کی جانب سے فلوجہ کو اسلامک اسٹیٹ سے آزاد کرانے کے لیے شروع کی جانے والی کارروائی کا نیا مرحلہ ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy