Wed, 25 Oct 2017 16:48:02
صدرجمہوریہ رام ناتھ کوئند نے میسور کے سابق حکمران ٹیپو سلطان کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ انگریزوں سے لڑتے ہوئے انہوں نے ہیرو جیسی موت پائی۔ صدرجمہوریہ کا یہ بیان چند دن پہلے ٹیپو سلطان سے متعلق تنازعہ کے اٹھنے کے بعد سامنے آیا ہے کیو ں کہ کرناٹک کی حکومت نے 10نومبر کو ٹیپو سلطان کی یوم پیدائش تقاریب منانے کامنصوبہ تیار کیا ہے ۔
View more
Wed, 25 Oct 2017 13:50:32
الیکشن کمیشن گجرات اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر رہا ہے۔ گجرات میں 182 نشستوں پر الیکشن ہونا ہے۔ یہاں، مجموعی طور پر 50 ہزار 128 پولنگ اسٹیشن ہوں گے۔ ریاست میں تقریبا 4 کروڑ تیس لاکھ ووٹر ہیں۔ انتخابی ضابطہ اخلاق ابھی سے نافذ کر دیا گیا ہے۔
View more
Tue, 12 Sep 2017 20:05:09
بنٹوال سے وارتا بھارتی کے نامہ نگار امتیاز شاہ کوجسے پولیس نے جھوٹ اور منافرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا بنٹوال میجسٹریٹ کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔ایڈیشنل سول جج اور جوڈیشیل میجسٹریٹ فرسٹ کلاس پرتبھا ڈی ایس نے شاہ کو ضمانت دیتے ہوئے عدالت کی اجازت کے بغیر بنٹوال سے باہر نہ جانے ، گواہوں کو نہ دھمکانے اور معاملے کی تحقیقات میں رکاوٹ پیدا نہ کرنے جیسی شرائط لاگو کی ہیں۔
View more
Tue, 12 Sep 2017 19:18:28
کسی اور کے نام اور فوٹو کے ساتھ جعلی فیس بک اکاونٹ کھولنے اور اس پر غلط قسم کے پیغامات اور فحش تصاویر پوسٹ کرنے کے لئے منگلورو پولیس نے چھتیس گڑھ سے ایک شخص کوگرفتار کیا ہے۔
View more
Tue, 12 Sep 2017 19:12:31
ایسا لگتا ہے کہ فسطائی عناصر کی شدت پسندانہ سوچ اور رویے کے خلاف جد وجہد کرنے اور تنقید کرنے کی پاداش میں پنسارے، دابولکر اور کلبرگی کے بعد مشہور صحافی گوری لنکیش کو موت کی نیند سلادینے والے بھگوا بریگیڈ کے حوصلے آسمان چھونے لگے ہیں۔
View more
Tue, 22 Aug 2017 12:19:36
تین طلاق معاملہ میں سپریم کورٹ کے پانچ ججوں کی بنچ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے چھ ماہ تک کے لئے اس پر روک لگا دی ہے۔ سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ چھ ماہ میں پارلیمنٹ میں قانون بنا کر تین طلاق کو غیر آئینی قرار دے۔ سپریم کورٹ نے مرکز سے چھ مہینہ میں تین طلاق پر قانون لانے کے لئے کہا ہے۔
View more
Sun, 20 Aug 2017 19:31:42
اینٹی کرپشن بیورو میں یڈی یورپا کے خلاف شکایت درج ہونے پر جو ایف آئی آر داخل کی گئی ہے اور یڈی یورپا کو سمن کیا گیا ہے اس پر برہم بی جے پی کارکنان نے ہبلی اور بنگلورو میں وزیراعلیٰ سدا رامیا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق ہبلی کے کورٹ سرکل کے پاس راستہ روکو احتجاج کیا گیااور وزیر اعلیٰ کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔
View more
Sun, 20 Aug 2017 19:05:22
ایک عرصے سے ممبئی کے گوریگاؤں میں مقیم بزرگ خاتون جو گنیش تہوار منانے کے لئے کنداپور کے قریب اپنے آبائی گھرآئی ہوئی تھی، ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
View more
Sat, 19 Aug 2017 20:02:30
بھٹکل مدینہ کالونی میں مدینہ ویلفیر سو سائٹی کے زیر اہتمام علاقے کے طلبہ و طالبات کے لئے تعلیمی ایوارڈ اور سوسائٹی کے سالانہ جلسہ کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں50 سے زائد طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy