Wed, 29 Jan 2025 16:48:28
بجرنگ دل کے اراکین کی تفصیلات اکٹھا کرنا جنوبی گوا کی ایس پی سنیتا ساونت کو اس قدرمہنگا پڑ گیا مہنگا کہ انہیں ان کے عہدے سے ہی برطرف کردیا گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی گوا کی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) سنیتا ساونت کو پیر کی رات دیر گئے ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا،
View more
Wed, 29 Jan 2025 16:44:32
عدالتوں میں ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باوجود، سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی مشتبہ فرد کو گرفتاری سے قبل نوٹس (پری اریسٹ نوٹس) واٹس ایپ یا دیگر الیکٹرانک ذرائع کے ذریعے نہیں بھیج سکتے۔ یہ پابندی تعزیراتِ فوجداری (CrPC) کی دفعہ 41A اور بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہیتا (BNSS) کی دفعہ 35 کے تحت عائد کی گئی ہے۔
View more
Wed, 29 Jan 2025 16:42:00
پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی نے بدھ کے روز وقف (ترمیمی) بل 2024 کا جائزہ لینے کے بعد اکثریتی ووٹ سے اس کی منظوری دے دی۔ کمیٹی کے چیئرمین جگدمبیکا پال کے مطابق، اس ترمیمی بل کو 15-11 کی اکثریت سے منظور کیا گیا۔
View more
Wed, 29 Jan 2025 13:46:41
کانگریس پارٹی نے آج (29 جنوری 2025) دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے انتخابی منشور کا اعلان کیا، جس میں پانچ اہم گارنٹیز شامل ہیں، جو دہلی کے عوام کے لیے بڑی اہمیت رکھتی ہیں۔ اس موقع پر کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے وضاحت کی کہ یہ گارنٹیز عوام کا بنیادی حق ہیں، اور اگر یہ وعدے پورے نہ کیے گئے تو عوام کو قانونی طریقے سے اپنے حقوق کا مطالبہ کرنے کا اختیار ہوگا۔
View more
Wed, 29 Jan 2025 11:48:19
کل شام کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اوکھلا اسمبلی حلقہ کے تکونہ پارک پہنچے، جہاں انہوں نے اوکھلا سے کانگریس کی امیدوار اور کانگریس کی کونسلر عریبہ خان کے لیے انتخابی مہم چلائی۔ اس سے پہلے کئی سیاسی رہنماؤں نے عوام سے خطاب کیا، لیکن عریبہ خان نے اپنے خطاب میں علاقے کے تمام مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور عوام سے ان مسائل کے حل کے لیے کانگریس کی حمایت کی اپیل کی۔
View more
Wed, 29 Jan 2025 11:40:29
ہندوستان میں کریڈٹ کارڈز کی تعداد گزشتہ 5 سالوں میں دسمبر 2024 تک دوگنا ہو کر 10.80 کروڑ ہو گئی ہے، جو کہ دسمبر 2019 میں 5.53 کروڑ تھی۔ اس کے مقابلے میں ڈیبٹ کارڈز کی تعداد میں تھوڑا سا اضافہ ہوا ہے۔ دسمبر 2019 میں ڈیبٹ کارڈز کی تعداد 80.53 کروڑ تھی، جو 2024 میں بڑھ کر 99.09 کروڑ ہو گئی ہے۔
View more
Wed, 29 Jan 2025 11:37:42
دہلی کانگریس کے ایک وفد نے آج چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی اور اروند کیجریوال کے خلاف شکایت درج کرائی۔ وفد نے الیکشن کمیشن کے سامنے کیجریوال کے اس بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے ہریانہ حکومت پر الزام عائد کیا تھا کہ ’ہریانہ حکومت نے جمنا کے پانی میں زہر ملا دیا ہے۔‘
View more
Wed, 29 Jan 2025 11:26:43
یوم جمہوریہ 26 جنوری کو پنجاب کے امرتسر میں ہیریٹیج اسٹریٹ پر بابا بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ کو نقصان پہنچایا گیا، جس کے بعد دلت طبقہ کے افراد میں شدید غصہ پایا گیا۔ منگل (28 جنوری) کو ناراض افراد نے پنجاب کے مختلف اضلاع، بشمول ہوشیار پور، جالندھر اور لدھیانہ میں بند کا اعلان کیا۔
View more
Wed, 29 Jan 2025 11:22:39
بی جے پی نے انتخابی چندے میں نمایاں اضافہ کیا ہے اور اس کا چندہ تقریباً 4000 کروڑ روپے تک پہنچ چکا ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے پیر کے روز ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس میں سیاسی جماعتوں کو حاصل ہونے والے انتخابی چندے کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy