Sat, 26 Jul 2025 20:30:28
الٰہ آباد ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں نابالغ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے مقدمے میں کم عمر ملزم کو بالغ کے بجائے نابالغ مانتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظوری دی ہے۔ عدالت نے کریمنل نظرثانی کی درخواست منظور کرتے ہوئے جووینائل جسٹس بورڈ اور کاوشامبی پوکسو عدالت کے احکامات کو کالعدم قرار دے دیا۔
View more
Sat, 26 Jul 2025 20:12:08
ہفتہ کی دوپہر ممبئی-پونے ایکسپریس وے پر کھوپولی پولیس اسٹیشن کی حدود میں آدوشی ٹنل کے قریب ایک خوفناک زنجیری حادثہ پیش آیا، جس میں ایک خاتون کی موت ہو گئی جبکہ 18 افراد زخمی ہو گئے۔
View more
Sat, 26 Jul 2025 19:33:44
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے صدر اسدالدین اویسی نے ہفتے کے روز ملک بھر میں بنگلہ بولنے والے مسلم شہریوں کی گرفتاری اور ملک بدری پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پولیس انتظامیہ انہیں غیر منصفانہ طور پر "غیر قانونی تارکین وطن" قرار دے رہی ہے۔ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر طنز کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ حکومت "کمزوروں پر طاقت آزماتی ہے اور طاقتوروں کے سامنے جھکتی ہے"۔
View more
Sat, 26 Jul 2025 19:31:04
کانگریس نے ہفتہ کے روز حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ راجیہ سبھا میں جسٹس یشونت ورما کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ تحریک کو منظور نہ کر کے آئینی اصولوں اور اچھی حکمرانی کی پرواہ کیے بغیر "معمولی سیاست" میں ملوث ہو رہی ہے۔
View more
Sat, 26 Jul 2025 18:00:59
کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی ہفتہ کے روز ایک روزہ دورے پر گجرات کے آنند ضلع پہنچے، جہاں انہوں نے پارٹی کی ضلع اکائیوں کے نو منتخب سربراہوں سے خطاب کیا۔ یہ پروگرام ’سنگٹھن سریجن ابھیان‘ کے تحت منعقد تین روزہ تربیتی کیمپ کا حصہ ہے، جس کا مقصد 2027 کے ریاستی اسمبلی انتخابات سے قبل پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کرنا ہے۔
View more
Sat, 26 Jul 2025 17:53:25
کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر شدید الزام عائد کیا ہے کہ اس کی حکومت میں خواتین کے خلاف جرائم کرنے والوں کو نہ صرف تحفظ دیا جاتا ہے بلکہ انہیں اہم سرکاری عہدوں پر بھی فائز کیا جا رہا ہے۔ پارٹی کی قومی ترجمان مہیما سنگھ نے جمعہ کے روز دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت میں جرائم پیشہ افراد کو قانون سے زیادہ سیاست کی پناہ مل رہی ہے
View more
Sat, 26 Jul 2025 17:49:30
ہندوستان کے چیف جسٹس جسٹس بی آر گوئی نے جمعہ کو مہاراشٹر کے امراوتی ضلع میں واقع اپنے آبائی گاؤں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اپنے بچپن کی یادیں تازہ کیں اور اپنے پرانے گھر کا معائنہ بھی کیا۔ گاؤں پہنچنے پر چیف جسٹس کا والہانہ استقبال کیا گیا، جس کے دوران انہوں نے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ سبکدوشی کے بعد کوئی بھی سرکاری عہدہ قبول نہیں کریں گے۔
View more
Sat, 26 Jul 2025 17:45:28
ملک بھر میں آج 26واں کارگل وجے دوس جوش، عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا، جس میں ہندوستانی عوام اور قیادت نے 1999 کی کارگل جنگ میں جان نچھاور کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
View more
Sat, 26 Jul 2025 17:38:57
کانگریس کے سینئر رہنما اور جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے وزیراعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو مہینوں میں پیش آنے والے چار اہم عالمی واقعات نے ہندوستان کی کمزور خارجہ پالیسی اور نام نہاد }مودی-ٹرمپ دوستی{ کی حقیقت کو بے نقاب کر دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy