Tue, 22 Jul 2025 17:13:11
ممبئی ٹرین دھماکوں کے معاملے میں 12 ملزمین کو باعزت بری کیے جانے کے بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے خلاف مہاراشٹر حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے۔ انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے التجا کی ہے۔ اس پر سپریم کورٹ نے سماعت کے لیے 24 جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے۔
View more
Tue, 22 Jul 2025 17:08:36
نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے پیر کی شام اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جسے اب صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے باضابطہ طور پر منظور کر لیا ہے۔ دھنکھڑ نے اپنا استعفیٰ ’صحت کو ترجیح دینے‘ کی بنیاد پر پیش کیا تھا۔ وہ 2022 سے اس عہدے پر فائز تھے اور راجیہ سبھا کے چیئرمین بھی تھے۔
View more
Tue, 22 Jul 2025 17:05:18
آئی سی آئی سی آئی بینک کی سابق سی ای او چندا کوچر کو بدعنوانی معاملے میں قصوروار قرار دیا گیا ہے۔ ایک اپیلٹ ٹریبیونل نے ویڈیوکان کمپنی کو 300 کروڑ روپے کا قرض پاس کرنے کے لیے 64 کروڑ روپے رشوت لینے کے سلسلے میں انہیں قصوروار مانا۔
View more
Tue, 22 Jul 2025 11:58:39
بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے دوران، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے جس میں آدھار، ووٹر آئی ڈی اور راشن کارڈ کو شہریت کے ثبوت کے طور پر قبول کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔
View more
Tue, 22 Jul 2025 11:45:18
بار اینڈ بنچ کی ایک رپورٹ کے مطابق آج ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے سوال کیاکہ ’’انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو ’’سیاسی لڑائیوں‘‘ کیلئے کیوں استعمال کیا جا رہا ہے؟
View more
Tue, 22 Jul 2025 11:15:26
لوک سبھا میں پیر کے روز مانسون اجلاس کے پہلے دن کوئی کام کاج نہیں ہوسکا اور اپوزیشن کی طرف سے آپریشن سندور پر بحث کے مطالبہ پر شدید احتجاج کے باعث ایوان کی کارروائی تین بارملتوی کرنے کے بعد بالآخر دن بھر کیلئے ملتوی کرنی پڑی ۔
View more
Tue, 22 Jul 2025 11:12:52
الیکشن کمیشن نے بہار میں ووٹر لسٹ کی چھان بین اور تصحیح سے متعلق اپنے اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر)کا دفاع کیا ہے۔ سپریم کورٹ میں دائر جواب میں کمیشن نے کہا ہے کہ وہ اپنی آئینی ذمہ داری پوری کر رہا ہے۔ جعلی ووٹرز کو ہٹانا اس کی ذمہ داری ہے۔ حقیقی ووٹرز کو اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
View more
Tue, 22 Jul 2025 11:10:30
ہندوستان کے نائب صدر عہدہ سے جگدیپ دھنکھڑ کے اچانک استعفیٰ نے سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ آج راجیہ سبھا میں وہ مانسون اجلاس کے دوران فعال نظر آئے، اور پھر شام ہوتے ہوتے انھوں نے خرابیٔ صحت کی بنیاد پر استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر سبھی کو ششدر کر دیا۔
View more
Tue, 22 Jul 2025 11:06:28
ہندوستان کے نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے آج اچانک اپنے عہدہ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔ انھوں نے اس کے پیچھے کی وجہ خرابیٔ صحت بتائی ہے۔ نائب صدر نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے نام بھیجے گئے خط میں لکھا ہے کہ ’’اپنی صحت کو ترجیح دینے اور ڈاکٹروں کے مشورہ پر ٹھیک طرح عمل کرنے کے لیے میں آئین کے آرٹیکل 67(اے) کے مطابق فوری اثر سے ہندوستان کے نائب صدر عہدہ سے استعفیٰ دیتا ہوں۔‘‘
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy