Wed, 24 Sep 2025 11:05:04
ملک بھر میں ڈیجیٹل فراڈ اور آن لائن لُوٹ کے واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے لیکن دہلی میں سامنے آیا تازہ معاملہ نہ صرف چونکا دینے والا ہے بلکہ اب تک کا سب سے بڑا ’ڈیجیٹل اریسٹ‘ کیس بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
View more
Wed, 24 Sep 2025 10:47:24
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے آسام میں آل انڈیا سروس آفیسرز کوآپریٹو گروپ ہاؤسنگ سوسائٹی زمین فراڈ معاملے میں 94.22 لاکھ روپے کے اثاثوں کو قرق کیا ہے۔ یہ قرقی آل انڈیا سروس آفیسرز کوآپریٹو گروپ ہاؤسنگ سوسائٹی، گوہاٹی، آسام سے منسلک ایک زمین فراڈ سے متعلق ہے۔ آئی اے ایس، آئی پی ایس، آئی ایف ایس افسران اس سوسائٹی کے ممبر ہیں۔
View more
Wed, 24 Sep 2025 10:43:52
الٰہ آباد ہائی کورٹ نے اترپردیش میں امداد یافتہ 558 مدارس کے خلاف قومی انسانی حقوق کمیشن کی ہدایت پر لکھنؤ میں واقع اقتصادی جرائم ونگ کے ذریعہ کی جا رہی تحقیقات پر روک لگا دی ہے۔ جسٹس سرل شریواستو اور امیتابھ کمار رائے کی ڈویژن بنچ نے پیر (22 ستمبر) کو قومی انسانی حقوق کمیشن اور شکایت کنندہ کو نوٹس بھی جاری کیا۔ معاملہ کی اگلی سماعت 17 نومبر 2025 کو ہوگی۔
View more
Wed, 24 Sep 2025 10:40:34
دہلی حکومت کے سابق وزیر اور عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر ستیندر جین کی مشکلوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ان کی کمپنیوں سے منسلک 7.44 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔
View more
Tue, 23 Sep 2025 18:57:59
سماجوادی پارٹی کے سینئر قائد اور سابق وزیر محمد اعظم خان کو 23 ماہ بعد منگل کے روز سیتاپور جیل سے رہا کر دیا گیا۔ رہائی کے بعد وہ اپنے دونوں بیٹوں عبداللہ اعظم اور عاکف اعظم کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھ کر رام پور کے لئے روانہ ہوگئے۔
View more
Tue, 23 Sep 2025 18:09:12
مغربی بنگال کے کئی علاقوں، خصوصاً راجدھانی کولکاتا میں موسلادھار بارش نے معمولات زندگی پر منفی اثر ڈالا ہے۔ اس خراب موسم نے فضائی سفر کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے، نتیجۂ کار 30 سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
View more
Tue, 23 Sep 2025 16:56:12
مہاراشٹر کے کئی اضلاع میں مسلسل ہونے والی بارش نے عوامی زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ بیڈ، دھاراشیو اور سولاپور اضلاع میں پانی بھرنے سے سیلابی حالات پیدا ہو گئے ہیں۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کی درخواست پر این ڈی آر ایف کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور رات بھر جاری رہنے والے آپریشن میں درجنوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
View more
Tue, 23 Sep 2025 16:53:22
کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے ایک بار پھر بی جے پی حکومت پر بے روزگاری اور ووٹ چوری کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں نوجوانوں کی سب سے بڑی مشکل روزگار کی کمی ہے اور اس کا براہِ راست تعلق ووٹ چوری سے ہے۔
View more
Tue, 23 Sep 2025 12:18:45
مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتا اور اس کے آس پاس کےعلاقوں میں پیراور منگل کی درمیانی رات ہوئی موسلادھار بارش سے عام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔ کئی علاقوں میں گھٹنوں تک پانی بھر گیا ہے جس سے آمد ور فت زبردست اثر پڑا ہے۔ بارش سے کئی سڑکیں زیر آب ہیں۔ گھروں اور رہائشی احاطوں میں پانی داخل ہو چکا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy