Sun, 21 Sep 2025 12:44:20
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی میں اسکولوں کو لگاتار مل رہی بم کی دھمکیوں اور نظام قانون کے معاملے پر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کیا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ وہ اتنے بے بس ہیں۔ کیجریوال نے وزیر اعظم مودی سے کہا کہ آپ کچھ تو کیجئے۔
View more
Sun, 21 Sep 2025 10:57:03
کانگریس نے پاکستان کے ذریعہ ’آپریشن سندور‘ کے دوران ہندوستانی جنگی طیاروں کو مار گرانے کے دعوے کو مکمل طور سے جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے۔ کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے اس تعلق سے اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستانی فضائیہ اس دعوے کی تردید کرے گی اور تمام رافیل طیاروں کو منظر عام پر لا کر پاکستان کے جھوٹ کو بے نقاب کرے گی۔ پون کھیڑا نے خبر رساں ایجنسی ’آئی اے این ایس‘ سے بات کرتے ہوئے یہ بیان دیا۔
View more
Sun, 21 Sep 2025 10:51:22
بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو کا ’بہار ادھیکار یاترا‘ ہفتہ (20 ستمبر) کو ویشالی ضلع میں اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں عوام اور پارٹی کے کارکنان ان کی ریلی میں شامل رہے۔ ساتھ ہی تیجسوی یادو نے یہاں ایک عظیم الشان جلسۂ عام کو خطاب بھی کیا۔
View more
Sun, 21 Sep 2025 10:47:31
کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک بار پھر ہدف تنقید بنایا ہے۔ انہوں نے امریکہ کے ساتھ موجودہ تعلقات کو لے کر سوال اٹھایا ہے اور کہا ہے کہ ’’مودی حکومت کی خارجہ پالیسی سے ہندوستانیوں کو کافی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔‘‘ کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس یہ رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ وزیر اعظم کو یوم پیدائش پر ملے ریٹرن گفٹ نے ہندوستانیوں کو کافی ما
View more
Sat, 20 Sep 2025 19:42:28
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے ایک بار پھر ’ہائیڈروجن بم‘ کا ذکر کرتے ہوئے ہندوستان کی سیاست میں زبردست ہلچل مچانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
View more
Sat, 20 Sep 2025 17:03:15
راجستھان کی راجدھانی جے پور میں آج ایک جگہ نوجوانوں کی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملیں۔ یہ بھیڑ آئی فون-17 لینے والوں کی نہیں بلکہ چپراسی کی ملازمت حاصل کرنے کے خواہش مندوں کی تھیں۔ کئی نوجوان ایسے تھے جن کے نام کے آگے ’ڈاکٹر‘ لگا ہوا تھا، لیکن جستجو چپراسی کی ملازمت کی تھی۔ ظاہر ہے ایسا زبردست بے روزگاری کی وجہ سے دیکھنے کو مل رہا ہے۔
View more
Sat, 20 Sep 2025 16:52:50
سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے وہ عرضی خارج کر دی جس میں معروف ادیبہ اور بُکر انعام یافتہ بانو مشتاق کو اس سال میسور دسہرہ کے افتتاح کے لیے مدعو کرنے پر اعتراض کیا گیا تھا۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ہندوستان کا آئین سیکولر اقدار پر مبنی ہے اور کسی بھی شہری کو مذہب کی بنیاد پر سرکاری تقریب سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔
View more
Sat, 20 Sep 2025 12:35:49
سپریم کورٹ نے 2020 دہلی فسادات کی مبینہ سازش سے متعلق کیس میں عمر خالد، شرجیل امام، میراں حیدر، گلفشاں فاطمہ اور شفا الرحمٰن سمیت کئی ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت مؤخر کر دی۔ اب اس معاملے کی اگلی سماعت 22 ستمبر کو ہوگی۔
View more
Sat, 20 Sep 2025 10:59:30
بہار کی سیاست میں بہار ادھیکار یاترا کے دوران اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کے ’قلم بانٹنے‘ کو لے کر سیاسی گہماگہمی تیز ہو گئی ہے۔ تیجسوی یا دو ۲۰؍ سال کی نتیش حکومت کے دوران بہار کے ناخواندہ ہی رہ جانے اور ترقی کے معاملے میں پوری طرح سے پچھڑ جانے کے خلاف علامتی طور پر اپنی ہر ریلی میں قلم تقسیم کررہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy