Mon, 06 Oct 2025 12:01:24
بہار میں آئندہ اسمبلی انتخاب کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیاں میدان میں آ چکی ہیں۔ بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو نے بہار کی این ڈی اے حکومت کو ایک بار پھر ہدف تنقید بنایا ہے۔ راجدھانی پٹنہ میں ایک پروگرام کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ بہار میں حکومت بدلنے جا رہی ہے۔
View more
Mon, 06 Oct 2025 11:32:06
اڈیشہ کے کٹک میں درگا پوجا مورتی وسرجن کے دوران دو گروپوں کے درمیان تصادم کے بعد کشیدگی پیدا ہو گئی۔ ڈی سی پی سمیت کئی لوگ زخمی ہوئے۔ چھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ادھر کٹک میں سوشل میڈیا پر 24 گھنٹے کے لیے پابندی لگا دی گئی ہے۔
View more
Mon, 06 Oct 2025 11:28:14
مغربی بنگال اور سکم میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈ کے سبب بڑے پیمانے پر ہونے والے جانی و مالی نقصان پر کانگریس کی اعلیٰ قیادت نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکز سے فوری امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
View more
Mon, 06 Oct 2025 11:16:16
بہار اسمبلی انتخاب سے قبل اتوار (5 ستمبر) کو الیکشن کمیشن نے پٹنہ میں پریس کانفرنس کیا۔ الیکشن کمیشن کے بہار دورے کا آج دوسرا روز ہے۔ کمیشن نے اسمبلی انتخاب کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا۔ ساتھ ہی انفورسمنٹ ایجنسیوں کے سربراہان اور نوڈل افسران کے ساتھ میٹنگ بھی کی۔ پریس کانفرنس کے دوران الیکشن کمیشن نے کہا کہ 22 نومبر 2025 سے قبل بہار اسمبلی انتخاب ختم ہو جائے گا۔
View more
Mon, 06 Oct 2025 10:54:59
ووٹ چوری کے معاملے ملکی سطح پر روز بہ روز پھیلتے جا رہے ہیں۔ آئے دن اپوزیشن پارٹی کانگریس کی جانب سے ووٹ چوری کے نئے نئے ثبوت پیش کیے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے کانگریس خواتین صدر الکا لامبا نے اب آئندہ بہار اسمبلی انتخاب سے قبل بی جے پی پر ووٹ چوری کا الزام عائد کیا ہے۔
View more
Mon, 06 Oct 2025 01:01:48
مغربی بنگال کے ہمالیائی خطے میں شدید بارش اور مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے، جب کہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔
View more
Sun, 05 Oct 2025 17:30:15
الٰہ آباد ہائی کورٹ نے سنبھل ضلع کے رایا بزرگ گاؤں میں واقع مسجد اور شادی گھر پر ہونے والی بلڈوزر کارروائی پر روک لگانے والی عرضی کو خارج کردیا ہے۔ بنچ نے اس معاملہ میں مسجد کمیٹی کے فریق کومقامی عدالت میں اپیل داخل کرنے کا مشورہ دیاہے۔
View more
Sun, 05 Oct 2025 17:18:13
زہریلے کف سیرپ کولڈرف کے استعمال سے بچوں کی اموات کے بعد ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مدھیہ پردیش کے ضلع چھندواڑا میں 11 اور راجستھان میں 3 بچوں کی موت کے بعد تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ متاثرہ بچوں کو کولڈرف کف سیرپ دیا گیا تھا، جو تمل ناڈو کی کمپنی شریسن فارماسیوٹیکل تیار کرتی ہے۔
View more
Sun, 05 Oct 2025 17:14:15
سپریم کورٹ لیہہ تشدد کے الزام میں نیشنل سیکورٹی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت گرفتار آب و ہوا کے کارکن سونم وانگچک کی اہلیہ گیتانجلی انگمو کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کل یعنی 6 اکتوبر کو گیتانجلی انگمو کی طرف سے ان کے شوہر سونم وانگچک کی حراست کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرنے والا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy