Sun, 05 Oct 2025 10:49:29
بہار کے بھاگلپور میں پاور پلانٹ کے لیے انتہائی کم قیمت پر اڈانی کو دی گئی زمین کا معاملہ سرخیوں میں ہے۔ کانگریس اس معاملے میں لگاتار وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی حکومت کو نشانہ بنا رہی ہے۔
View more
Sun, 05 Oct 2025 10:45:35
بہار میں ایس آئی آر کی تکمیل کے بعد جاری حتمی ووٹر لسٹ پر ہنگامہ جاری ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں کا الزام ہے کہ الیکشن کمیشن کئی جانکاریوں کو چھپا رہا ہے اور کئی سوالات ہیں جس کے جواب ابھی تک نہیں ملے ہیں۔
View more
Sat, 04 Oct 2025 19:28:26
کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) کے مسئلہ پر الیکشن کمیشن کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ایس آئی آر کا پورا کھیل ہی بی جے پی کے اشارہ پر کھیلا ہے۔
View more
Sat, 04 Oct 2025 16:46:26
آئندہ بہار اسمبلی انتخابات کو شفاف اور غیر جانبدارانہ بنانے کے لیے الیکشن کمیشن نے اپنی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ ہفتہ کے روز چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی سربراہی میں بہار کی 12 تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں انتخابی عمل، ووٹروں کی سہولت اور شفافیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
View more
Sat, 04 Oct 2025 16:43:10
اتر پردیش کے ضلع بریلی میں 26 ستمبر کو ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد کے بعد حالات اب بھی کشیدہ ہیں۔ انہی حالات کے پیش نظر سماجوادی پارٹی کے اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف ماتا پرساد پانڈے آج یعنی 4 اکتوبر کو ایک وفد کے ساتھ متاثرین سے ملاقات کے لیے بریلی روانہ ہونا چاہتے تھے مگر انتظامیہ نے اس دورے پر روک لگا دی اور انہیں ان کی لکھنؤ واقع رہائش گاہ پر نظربند کر دیا۔
View more
Sat, 04 Oct 2025 12:32:55
مدراس ہائی کورٹ نے ریاستی اور قومی شاہراہوں پر تمام سیاسی ریلیوں، روڈ شوز اور دیگر عوامی تقریبات پر پابندی لگا دی ہے۔ کرور میں گزشتہ ہفتے ہونے والی بھگدڑ کے تناظر میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے، جس میں 40 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
View more
Sat, 04 Oct 2025 12:06:28
ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے ’آپریشن سندور‘ کے دوران پاکستان کے تقریباً ایک درجن طیاروں کو مار گرانے کا انکشاف کیا تھا، اور اب فوجی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے اپنے ایک بیان میں پاکستان کو متنبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف قدم نہیں اٹھاتا تو دنیا کے نقشہ سے اس کا نام و نشان مٹا دیا جائے گا۔
View more
Sat, 04 Oct 2025 12:02:18
کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کرناٹک حکومت کے گزشتہ دو سالہ دور حکومت کی پانچ گارنٹی اسکیموں کی کامیابیوں کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسکیمیں نہ صرف خواتین کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لا رہی ہیں بلکہ خاندانوں اور ریاست کی معیشت کو بھی تقویت دے رہی ہیں۔
View more
Sat, 04 Oct 2025 11:54:03
مدراس ہائی کورٹ نے جمعہ کو بی جے پی لیڈر اوما آنندن کی طرف سے دائر درخواست کو خارج کر دیا جس میں تمل ناڈو کے کرور میں اداکار-سیاستدان وجے کی عوامی ریلی کے دوران ہوئی بھگدڑ کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ 27 ستمبر کو کرور میں وجے کی ریلی کے دوران بھگدڑ کے سبب 41 لوگ مارے گئے تھے اور بہت سے دیگر زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعے نے تمل ناڈو اور پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy