Tue, 07 Oct 2025 16:52:57
اتر پردیش کے رائے بریلی ضلع میں دلت نوجوان ہری اوم والمیکی کی موب لنچنگ کے بعد ملک بھر سے ردعمل سامنے آیا ہے۔ کانگریس نے اس واقعہ کو ’انسانیت، انصاف اور آئین کا قتل‘ قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Tue, 07 Oct 2025 11:59:52
سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوئی پر جوتا پھینکنے کی کوشش کی سخت مذمت کی ہے۔
View more
Tue, 07 Oct 2025 11:48:39
انڈین پیپل اِن سولیڈیریٹی ود فلسطین (آئی پی ایس پی) کے مطابق، ہریانہ کے روہتک میں اتوار کی شام کو فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا مظاہرہ کرنے والے کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور مبینہ طور پر انہیں ۱۵ گھنٹوں سے زیادہ وقت تک حراست میں رکھا گیا۔
View more
Tue, 07 Oct 2025 11:41:25
جھارکھنڈ حکومت نے ریاست میں کھانسی کے تین شربتوں (کف سیرپ) کی فروخت اور استعمال پر فوری اثر سے پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ ان رپورٹس کے بعد کیا گیا جن میں مدھیہ پردیش اور راجستھان میں بچوں کی اموات کی وجہ مشتبہ کف سیرپ کے استعمال کو قرار دیا گیا تھا۔
View more
Tue, 07 Oct 2025 11:25:44
سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوئی پر جوتا پھینکنے کی کوشش کرنے والے وکیل راکیش کشور سے پوچھ تاچھ کے بعد دہلی پولیس نے انھیں چھوڑ دیا ہے۔
View more
Tue, 07 Oct 2025 11:12:34
اتر پردیش کے ضلع رائے بریلی میں ایک دلت نوجوان کی بہیمانہ لنچنگ کے بعد ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے استعفیٰ کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔
View more
Tue, 07 Oct 2025 10:57:41
بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے الیکشن کمیشن پر بی جے پی کے ساتھ ملی بھگت کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔ ان جماعتوں کا کہنا ہے کہ کمیشن نے انتخابی تاریخوں کے تعین میں غیر جانبداری کا مظاہرہ نہیں کیا اور وہ راہل گاندھی کی جانب سے اٹھائے گئے اہم سوالات کے جواب دینے میں ناکام رہا ہے۔
View more
Mon, 06 Oct 2025 19:55:43
سپریم کورٹ میں پیر کے روز ایک وکیل نے چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) بی آر گووئی پر جوتا سے حملہ کرنے کی ناکام کوشش کی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ وکیل نے عدالت میں بحث کے دوران ججوں کے اسٹیج کے قریب جا کر جوتا نکال کر پھینکنے کی کوشش کی، لیکن وقت رہتے سیکورٹی اہلکاروں نے اسے روک لیا۔ وکیل کا نام راکیش کشور بتایا جا رہا ہے۔
View more
Mon, 06 Oct 2025 19:08:19
اس انکشاف کے بعد کہ ۱۶۸۷؍ افراد ہندوستان کی نصف دولت کے مالک ہیں، کانگریس نے اتوار کو مودی سرکار کو جم کر نشانہ بنایا۔ سینئر لیڈر جے رام رمیش نے چند ہاتھوں میں دولت کی مرکوزیت کو ملک کی جمہوریت پر راست حملہ قرار دیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy