پریاگ راج، 11/فروری (ایس او نیوز /ایجنسی)مہا کمبھ میلہ میں عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور بدھ (12 فروری) کو ماگھی پورنیما اسنان پرو کے موقع پر بڑی تعداد میں لوگوں کے پہنچنے کی توقع ہے۔ اس مدنظر، میلہ کے علاقے کو 'نو وہیکل زون' قرار دے دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹریفک ڈائیورژن کا پلان بھی تیار کیا گیا ہے۔ جام کے مسائل سے بچنے کے لیے 11 فروری کو شام 4 بجے سے میلہ علاقے میں صرف ضروری اور ایمرجنسی خدمات کی گاڑیاں چلیں گی، جبکہ باقی گاڑیاں چلنے پر پابندی ہوگی، اور یہ نظام 12 فروری کو اسنان مکمل ہونے تک جاری رہے گا۔
مہا کمبھ میں کلپ واس کر رہے عقیدت مندوں کی گاڑیوں پر بھی یہ ضابطہ نافذ رہے گا۔ انتظامیہ نے سبھی کلپ واسیوں سے گزارش کی ہے کہ وہ ضابطوں پر عمل کریں اور تعاون دیں تاکہ مہاکمبھ کا یہ اہم اسنان پرو ٹھیک ٹھاک طریقے سے مکمل ہو سکے۔
واضح ہو کہ مہاکمبھ آنے والی گاڑیوں کے لیے سبھی راستوں پر کُل 36 پارکنگ مقام متعین کیے گئے ہیں۔ ان پارکنگ مقامات پر عقیدت مند اپنی گاڑی کو کھڑی کرکے پیدل سنگم اسنان کے لیے روانہ ہوں گے۔ سنگم آنے والے عقیدت مند جی ٹی جواہر سے داخل ہوکر کالی سڑک سے کالی ریمپ سے ہوتے ہوئے سنگم اوپری راستے سے سنگم تک پہنچیں گے۔ وہیں واپسی کے لیے پیدل سنگم علاقے سے اکچھے وٹ راستہ ہوتے ہوئے انٹر لاکنگ کا استعمال کرکے تروینی مارگ ہوتے ہوئے اپنی اصل منزل کو واپس جائیں گے۔
پولیس انتظامیہ کی طرف سے تحفظ اور سہولت کے ساتھ آمد و رفت کے لیے الرٹ کیا گیا ہے۔ سبھی افسروں اور جوانوں کو پوری طرح سے مستعد رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ضابطے کے مطابق ایودھیا-پرتاپ گڑھ کی طرف جانے والے عقیدت مند اپنی گاڑیوں کو شیو بابا پارکنگ میں کھڑی کرنے کے بعد سنگم لوور مارگ سے پیدل ہوتے ہوئے میلہ علاقے میں داخل ہوں گے۔ جبکہ کانپور- کوشامبی کی طرف سے آنے والی گاڑیوں کو کالی ایکسٹینشن پلاٹ نمبر 17 پارکنگ، الٰہ آباد ڈگری کالج میدان و ددھیکاندو میدان پارکنگ میں اپنی گاڑیوں کو کھڑی کر پیدل جی ٹی جواہر چورا ہوتے ہوئے کالی مارگ سے میلہ علاقے میں داخل کریں گے۔