ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کیرالہ ہائی کورٹ کا فیصلہ: بی جے پی لیڈر پی سی جارج کی پیشگی ضمانت مسترد

کیرالہ ہائی کورٹ کا فیصلہ: بی جے پی لیڈر پی سی جارج کی پیشگی ضمانت مسترد

Sat, 22 Feb 2025 12:50:11    S O News

ترواننت پورم ، 22/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی )کیرالہ ہائی کورٹ نے جمعہ کے روز بی جے پی لیڈر پی سی جارج کی پیشگی ضمانت عرضی مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا۔ پی سی جارج پر الزام ہے کہ انہوں نے حال ہی میں ایک ٹیلی ویژن مباحثے کے دوران نفرت انگیز بیان دیا تھا۔ اس معاملے میں ان کی گرفتاری کا امکان بڑھ گیا ہے، جس کے پیش نظر انہوں نے عدالت سے پیشگی ضمانت کی درخواست کی تھی، تاہم عدالت نے اسے خارج کر دیا۔

پی سی جارج نے اپنی پیشگی ضمانت کے لیے اس وقت ہائی کورٹ کا رخ کیا تھا جب کوٹایم ضلع سیشن کورٹ نے ان کی پیشگی ضمانت عرضی خارج کر دی تھی۔ مسلم یوتھ لیگ کے لیڈر محمد شہاب کی شکایت پر ایراٹپیٹا پولیس نے نفرت انگیز بیان سے متعلق جارج کے خلاف معاملہ درج کیا تھا۔ اپنی شکایت میں شہاب نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کے تبصرہ سے الگ الگ مذہبی طبقات کے درمیان نفرت پھیل سکتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سابق رکن اسمبلی پی سی جارج پر الزام ہے کہ انھوں نے ایک ٹیلی ویژن چینل پر بحث کے دوران ایک اقلیتی طبقہ کے خلاف نفرت انگیز تبصرہ کیا۔ ان کے خلاف کیرالہ پولیس ایکٹ کی دفعہ 120(0) اور بی این ایس کی دفعہ 299 اور دفعہ 199(1)(A) کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: