Mon, 03 Dec 2018 02:23:10
قیام امن کے عمل میں شامل ہوئے ایک بوڈوطلباء تنظیم اورایک باغی گروپ نے ایک طرح سے بی جے پی کو خبردار کیا ہے کہ اگر مرکزی اور ریاست کی بی جے پی حکومتیں2019 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل بوڈو لینڈ بنانے کی سمت میں ٹھوس قدم نہیں اٹھاتا ہے تو اسے بوڈو کمیونٹی کی حمایت گنواناپڑے گی ۔ اگرچہ آسام میں بی جے پی زیر قیادت حکومت کے اتحادی بوڈو لینڈ پیپلز فرنٹ اور ریاستی حکومت نے اس انتباہ کوزیادہ اہمیت نہیں دی
View more
Mon, 03 Dec 2018 02:19:56
اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ ترویندرسنگھ راوت نے اتوار کو نوجوانوں سے ہر قسم کی منشیات سے دور رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ذاتی مسئلہ نہیں ہیں بلکہ اس کے سماجی، اقتصادی اور قومی سطح پر وسیع منفی اثرات بھی واقع ہوتے ہیں ۔ یہاں پولیس لائنز میں اتراکھنڈ پولیس کی جانب سے منشیات کیخلاف ’دون میراتھن ‘کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے کے بعد وزیر اعلی نے کہا کہ منشیات محض ذاتی مسئلہ نہیں ہے بلکہ اس کے وسی
View more
Mon, 03 Dec 2018 02:11:43
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کانگریس کے سینئر لیڈر محمد اظہر الدین نے کہا ہے کہ تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کو ووٹ دینا بی جے پی کے ووٹ دینے کے مترادف ہے کیونکہ ٹی آرایس نے جی ایس ٹی ، صدارتی، نائب صدر کے انتخابات میں بی جے پی کاساتھ دیاتھا۔اظہر الدین نے تلنگانہ میں عظیم اتحاد کی حلیف جماعت تلگودیشم کے امیدوار ناما ناگیشور راو کے ساتھ آج کھمم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ٹی
View more
Mon, 03 Dec 2018 02:07:41
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قول اور فعل میں فرق بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مرکز کی مودی اور ریاست کی وسندھرا حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں پر کھری نہ اترنے پر لوگوں نے کانگریس کو اقتدار میں لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔مسٹر سندھیا نے آج یہاں صحافیوں سے کہا کہ بی جے پی صرف نعرہ دینے اورعوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں مہارت رکھتی ہے
View more
Mon, 03 Dec 2018 02:04:21
فرانسیسی حکومت نے واضح کیا ہے کہ بدامنی جاری رہنے کی صورت میں حکومت سرکاری املاک اور عام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے تناظر میں ایمرجنسی نافذ کرنے پر غور کر سکتی ہے۔ حکومتی ترجمان نے اس صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا کہ نقاب پوش نوجوانوں کے گروہوں نے دھاتی سلاخوں اور کلہاڑیوں سے مسلح ہو کر وسطی پیرس میں املاک کو نقصان پہچانے کے ساتھ ساتھ درجنوں موٹر کاروں کو نذر آتش بھی کیا
View more
Mon, 03 Dec 2018 01:58:38
کرملن ہاؤس کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پوتین نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام کے صوبے ادلب میں جنگ بندی کو دیرپا بنانے کے واسطے ’’زیادہ مؤثر اقدامات‘‘کریں
View more
Mon, 03 Dec 2018 01:54:39
امریکی بحریہ کے وائس ایڈمرل اسکاٹ اسٹیرنی بحرین میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ وہ بحرین میں متعین امریکی پانچویں بحری بیڑے کے کمانڈر، مشترکہ سمندری نگرانی کی افواج کے سربراہ اور امریکی سینٹرل کمانڈ کی بحری افواج کے کمانڈر بھی تھے۔ امریکی فوج کے عسکری آپریشنز کے سربراہ ایڈمرل جان رچرڈسن نے رحلت پانے والے نیول افسر کو ایک شاندار فوجی افسر قرار دیا
View more
Mon, 03 Dec 2018 01:48:05
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بار پھرباور کرایا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے ساتھ براہ راست کوئی تعلق نہیں اور انہیں اس کیس میں ملوث کرنے کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا ہے۔امریکی وزیرخارجہ نے خاشقجی قتل کیس کے حوالے سے سعودی عرب کے موقف کی حمایت کا اظہار کیا
View more
Mon, 03 Dec 2018 01:45:14
اسرائیل کی پولیس نے ملکی اٹارنی جنرل سے سفارش کی ہے کہ وہ وزیراعظم پر کرپشن الزامات کے تحت عدالتی کارروائی شروع کریں۔ رواں برس فروری میں بھی پولیس نے نیتن یاہو پر رشوت وصول کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔اسرائیلی پولیس نے ملکی اٹارنی جنرل سے سفارش کی ہے کہ وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور اْن کی بیوی سارہ پر رشوت وصول کرنے، فراڈ اور اعتماد شکنی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرائیں
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy