Fri, 30 Nov 2018 23:08:16
وزیراعلیٰ نتیش کمار سے منسلک پنڈارک قتل معاملہ کو لے کر پٹنہ ہائی کورٹ میں 14 دسمبر کو اگلی سماعت ہوگی۔ واضح ہو کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار پر 27 سال پہلے لگے قتل کے الزام کو منسوخ کرانے کی عرضی پر سماعت ہونی ہے۔ ہائی کورٹ کے جج اے امان اللہ اس عرضی پرسماعت کر رہے ہیں
View more
Fri, 30 Nov 2018 23:04:15
نئی دہلی’’میں ہندوستان اور پاکستان کو یہ مشورہ دیتا ہوں کہ اُن کو کرگل اور اسکردو روڑ کو بہت جلد کھولنے کے لیے رضامندہوناچاہئے اور اسی کے ساتھ خاص طور کشمیری پنڈتوں کے احساسات کا احترام کرنے کیلئے تاریخی شاردا مندر کا راستہ بھی کھولنا چاہئے۔ میرا خیال ہے کہ دونوں حکومتوں کو یہ عوامی مطالبہ منظور کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہے
View more
Fri, 30 Nov 2018 23:01:36
کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی ہفتہ کو راجستھان کے دورے پر آئیں گے۔ کانگریس کے ریاستی ترجمان ستیندرسنگھ راگھو نے بتایا کہ کانگریس صدرراہل گاندھی ہفتہ صبح ادے پور میں نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ اس کے بعد وہ بھیلواڑا، چتوڑ گڑھ اور ہنومان گڑ ھ میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے
View more
Fri, 30 Nov 2018 22:55:01
مالیگاؤں 2008ء بم دھماکہ معاملے میں بھگواء ملزمین کی جانب سے بم دھماکوں میں زخمی ہونے والوں کی طبی رپورٹ تسلیم نہیں کیئے جانے کے بعد خصوصی عدالت نے طبی رپورٹ تیار کرنے والے ڈاکٹروں کو گواہی کے لیئے طلب کیا ہے نیز انہیں اس تعلق سے باقاعدہ سمن جاری کیا گیا اور3 دسمبر سے ان کو یکے بعد دیگر گواہی کے لیئے طلب کیا گیا ہے
View more
Fri, 30 Nov 2018 22:49:32
گزشتہ ماہ جھارکھنڈ میں ایک ہندی روزنامہ کے صحافی کے قتل کیس میں اہم ملزم کوپلامو ضلع سے گرفتارکیاگیا۔پولیس نے جمعہ کو یہ معلومات دی۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت نکسلائٹ آرگنائزیشن تریتیا پریزنٹیشن کمیٹی (ٹی پی سی)کے علاقائی کمانڈر پرشانت کے طور پرہوئی ہے۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اکھلیش بی بریار نے کہا کہ یہ گرفتاری چترا اور پلامو ضلع پولیس کی مشترکہ چھاپے ماری کے دوران کی گئی تھی
View more
Fri, 30 Nov 2018 22:44:59
ایک نئی تحقیق کے مطابق توانائی کے قابل تجدید ذرائع ہندوستان میں نئے کوئلے سے چلنے پاور پلانٹس کے مقابلے میں انتہائی کم قیمت میں زیادہ بجلی فراہم کر سکتے ہیں اور اس کا فائدہ ٹیکس دہندگان کو ہوگا۔مالیاتی تھنک ٹینک کاربن ٹریکر کی طرف سے ’گزشتہ برسوں میں کوئلے کی بجلی میں اقتصادی اور مالی خطرات کو تلاش کرنا‘نامی مطالعہ میں کہا گیا ہے کہ کوئلے کی سے بننے والی بجلی کے استعمال کو ختم کرنے سے صارفین اور ٹ
View more
Fri, 30 Nov 2018 22:34:46
اتر پردیش کے پرتاپ گڑھ ضلع کی کنڈا اسمبلی سیٹ سے آزاد ممبر اسمبلی رگھوراج پرتاپ سنگھ عرف راجہ بھیا نے جمعہ کو لکھنؤ کے رمابائی پارک میں اپنی سیاسی پارٹی کا رسمی اعلان کر دیا۔ بتادیں کہ یہ موقع تھا راجہ بھیا کے 25سال کے سیاسی سفر کے مکمل ہونے کا، اس دوران اس نے اپنی سیاسی طاقت کا ریلی کے ذریعے احساس کرایا۔ریلی کے منتظمین کا دعوی ہے کہ لکھنؤ میں منظم پروگرام میں چار لاکھ سے زائد افراد شامل ہوئے
View more
Fri, 30 Nov 2018 22:32:05
مہاراشٹر میں مراٹھا اور گجرات میں پاٹیداروں کے بعداب راجپوت اور برہمن کمیونٹی کے لوگوں نے بھی ریزرویشن کا مطالبہ کیا ہے۔گجرات میں اضافی ریزرویشن کوٹے کے لئے کمیونٹی کے لوگوں نے او بی سی کمیشن کو ایک خط لکھا ہے۔وہیں اے آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے مہاراشٹر میں مسلم ریزرویشن کا مسئلہ اٹھایا۔اس سلسلے میں انہوں نے ایک ویڈیو ٹوئٹ کرکے مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی کا الزام لگایا ہے
View more
Fri, 30 Nov 2018 02:15:44
فوجداری مقدمات میں ا سپیڈ ٹرائل کے معاملے میں سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو پھٹکار لگائی ہے اور کہا ہے کہ آپ اپنے لوگوں سے کہیں کہ عدالت کی تنقید بند کریں کیونکہ حکومت خود ہی اپنا کام نہیں کیا کر رہی ہے، آپ مجرمانہ مقدمات میں فوری مقدمے کی سماعت کے لئے کوئی کارروائی نہیں کرتے لیکن عدالتی فیصلے میں تاخیر کے لئے عدالت کی تنقید کرتے ہیں
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy