Sun, 23 Oct 2016 19:34:13SO Admin
اتر پردیش کی اکھلیش یادو حکومت سے آج برخاست کئے گئے سماج وادی پارٹی)ایس پی)کے ریاستی صدر شیو پال یادو نے اس کارروائی کے بعد کہا کہ انہیں برخاستگی کی فکر نہیں ہے اور سماج وادی پارٹی کے تمام لوگ تحمل سے کام کرتے ہوئے ایس پی سربراہ ملائم سنگھ یادو کی قیادت میں اگلی حکومت بنانے کے لیے انتخابی میدان میں جائیں گے۔
View more
Sun, 23 Oct 2016 19:26:40SO Admin
اتر پردیش کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادوکی طرف سے سینئر لیڈر شوپال یادو اور چار دیگر وزراء کو اپنی کابینہ سے ہٹائے جانے کے چند گھنٹوں بعد ہی ایس پی لیڈراعظم خان نے ’’افسوسناک واقعات ‘‘کیلئے’’ایک باہری شخص‘‘کوملزم ٹھہرایا۔
View more
Sun, 23 Oct 2016 19:21:03SO Admin
اترپردیش میں اہم انتخابات سے پہلے بی جے پی دیگر جماعتوں کے حریف لیڈروں کو اپنے پالے میں لانے میں کامیاب رہی جہاں وہ 15سال کے بن باس کے بعد اقتدار میں واپس آنے کے لئے مکمل مشقت کر رہی ہے۔
View more
Sun, 23 Oct 2016 19:12:29SO Admin
ہندوستان کوبرطانوی سامراج سے آزادی دلانے میں علمائے کرام اورمسلمانوں کی جوقربانیاں ہیں ،انہیں فراموش نہیں کیاجاسکتا۔
View more
Sun, 23 Oct 2016 19:03:28SO Admin
اتر پردیش کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادونے آج اپنے چچا شوپال سنگھ یادو سمیت تین کابینہ اور ایک وزیر مملکت کو کابینہ سے برخاست کر دیا۔شاہی محل کی جانب سے یہاں جاری ایک بیان کے مطابق گورنر رام نائک نے وزیراعلیٰ کی سفارش پروزیرشیو پال سنگھ یادو، نارد رائے، اوم پرکاش سنگھ اوروزیرمملکت(آزادانہ چارج)سیدہ شاداب فاطمہ کو عہدے سے برخاست کر دیاہے۔
View more
Sat, 22 Oct 2016 19:58:35SO Admin
مرکزی حکومت کی عورتوں کے ساتھ ہمدردی تو صرف دکھاوا ہے اس لئے کہ اگر حکومت کو عورتوں سے ہمدردی ہوتی تو وہ یکساں سیول کوڈ و تین طلاق کے بجائے بیویوں کے قتل کے اسباب اور اس کے سد باب کے لیے کوشش کرتی ۔
View more
Sat, 22 Oct 2016 19:41:17SO Admin
جمعےۃ علماء ہند کے جنر ل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ذریعے چلائی جارہی دستخطی مہم کو وقت کی ضرورت بتاتے ہوئے تمام مسلمانوں بالخصوص جمعےۃ کے خدام و کارکنان کو متوجہ کیا ہے کہ وہ اس کا حصہ بن کر اپنے اپنے حلقوں میں لوگوں سے دستخط حاصل کریں ۔
View more
Sat, 22 Oct 2016 19:38:46SO Admin
سینئر آسامی صحافی تلک ہزاریکا کا طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا ہے۔وہ 96سال کے تھے اور ان کے خاندان میں بیوی اور ایک بیٹی ہے۔ہزاریکا کا انتقال ایک مقامی نرسنگ ہوم میں کل آدھی رات میں ہوا۔
View more
Sat, 22 Oct 2016 19:33:30SO Admin
بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ترنمول کانگریس کے رہنما اور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی کے جلد صحتمند ہونے کی خواہش کی ہے جو ایک سڑک حادثے میں زخمی ہو گئے تھے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy