Fri, 19 May 2017 01:44:17
جنتکل غیر قانونی کانکنی کے معاملے میں عبوری ضمانت ملنے کے بعد آج سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی جنتادل (ایس) صدر ایچ ڈی کمار سوامی اس معاملے کی جانچ کیلئے خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے حاضر ہوئے۔اس گھپلے کے سلسلے میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے کمار سوامی کو سمن جاری کرتے ہوئے حاضری کی ہدایت دی تھی۔اس کے مطابق کمار سوامی آج دوپہر 3-30 بجے خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے روبرو حاضر ہوئے
View more
Fri, 19 May 2017 01:40:46
کانگریس پارلیمانی پارٹی لیڈر ملیکارجن کھرگے نے کہاکہ کے پی سی سی کے اگلے صدر کے تقرر کے متعلق فیصلہ کانگریس اعلیٰ کمان کی طرف سے کیاجائے گا۔مناسب وقت پر اس فیصلے کاا علان متوقع ہے۔ آج شہر میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کے پی سی سی صدر کے تقرر کے متعلق ہر جگہ بحث ومباحثہ ضروری نہیں ہے۔اس سلسلے میں فیصلے کا اختیار صرف کانگریس اعلیٰ کمان کو ہے
View more
Fri, 19 May 2017 01:31:09
کرناٹک کانگریس کے نائب صدر پروفیسر بی کے چندر شیکھر نے آج کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو سطحی سیاست چھوڑ کر ریاست میں کسانوں کی بدحالی پر غور و خوض کرکے خشک سالی سے وابستہ حالات پر مرکزی حکومت کو ایک رپورٹ بھیجنی چاہئے۔مسٹر چندر شیکھر نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ وہ اقتدار میں آنے پر تمام کسانوں کے قرض معاف کردیں گی لیکن یہ ممکن نہیں ہے کیونکہ قومی نمونہ سروے کی رپ
View more
Fri, 19 May 2017 01:31:04
شہر کے بلندور تالاب میں دن بدن حالات کے بگاڑ اور آلودگی کے بے قابو حدوں کو عبور کردئے جانے پر نینشل گرین ٹریبونل نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہئ ترقیات بنگلور کے افسران کو آڑے ہاتھوں لیااور اس سلسلے میں ایک شکایت درج کرتے ہوئے اس آلودگی کے ذمہ داروں کے خلاف از خود کارروائی کرنے کی پہل کی ہے۔ اس تالاب کے اردگرد اپارٹمنٹوں اور کامپلکسوں سے جو گندگی تالاب میں بہائی جاتی ہے اس پر روک لگانے کیل
View more
Fri, 19 May 2017 01:24:23
اب تک کانگریس کے مختلف لیڈروں اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ٹھکانوں پر دھاوے بولنے میں مصروف محکمہئ انکم ٹیکس کے افسران کی نگاہ آج ریاست کے ایک سرکردہ بی جے پی لیڈر پر بھی پڑ گئی۔ محکمہئ انکم ٹیکس نے آج صبح تملناڈو کی راجدھانی چنئی کے کمباکونم میں ایک اور بی جے پی لیڈر ڈنڈا پانی کے گھر پر بھی چھاپہ مارا، اوروہاں سے پانچ سو اور ہزار روپیوں کے ممنوعہ 45لاکھ روپیوں کے نوٹ ضبط کرلئے، اس کے فوری بعد ریاست
View more
Thu, 18 May 2017 01:33:31
کرناٹک کے سابق وزیراعلی و جنتادل سیکولر کے ریاستی صدر ایچ ڈی کمارا سوامی نے کہا ہے کہ وہ جنتاکل کانکنی کمپنی کی غیر قانونی خام دھات کی کانکنی میں ملوث نہیں ہیں اور ا ن کے خلاف الزامات سیاسی سازش ہے۔سوامی نے رائچور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے چوتھی ضمانت قبل از گرفتاری آج حاصل کی ہے اور ایس آئی ٹی میں ان کے خلاف 4ایف آئی آر درج کئے ہیں۔کمارا سوامی نے الزام لگایا کہ ان کے سیاسی حریفوں
View more
Thu, 18 May 2017 01:30:43
بنگلورکے محکمہ موسمیات کے دفتر کی جانب سے درج کردہ مشاہدات کے مطابق کرناٹک کے دور دراز کے بعض مقامات پر بارش ہوئی جب کہ ساحلی کرناٹک میں موسم خشک رہا۔کنکاپور میں 6' کے آر نگر میں 4' سری رنگاپٹنم ' مانڈیا میں فی کس 3' الکٹرانک سٹی ' انیکل ' چنا پٹنہ میں فی کس 2' میسورو ' کے آر ساگر میں فی کس ایک سنٹی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ شمالی کرناٹک کے دور دراز علاقوں میں اعظم ترین درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو
View more
Thu, 18 May 2017 01:19:12
ریاستی لیجسلیچر کا بقیہ بجٹ اجلاس 5/ سے 16جون تک طلب کیاگیا ہے۔ آج وزیر اعلیٰ سدرامیا کی صدارت میں منعقدہ کابینہ میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ کابینہ میٹنگ کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کراتے ہوئے وزیر قانون وپارلیمانی امور ٹی بی جئے چندرا نے بتایاکہ بجٹ کا بقیہ اجلاس ودھان سودھا میں 5تا16/ جون مقرر ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اکرما سکرما اسکیم کے تحت سائٹوں کو باقاعدگی دینے کیلئے درج فہرست طبقات کو پانچ
View more
Thu, 18 May 2017 01:05:05
وزیر اعلیٰ سدرامیا نے مرکز میں مودی حکومت کے تین سال کی تکمیل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ اس حکومت نے ملک کے عوام سے جو وعدے کئے تھے ان کو پورا کرنے میں بری طر ح ناکام رہی ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم مودی خاص طور پر کرناٹک کے ساتھ ہمیشہ سے سوتیلا رویہ رکھے ہوئے ہیں۔ ریاست کے سلگتے ہوئے مسائل کو سلجھانے میں مرکزی حکومت کو ناکام قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مودی ح
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy