Thu, 12 Jul 2018 21:46:19
مائیکروسافٹ کے ذریعہ ہندوستان کی ترقی کے تئیں اپنے طویل مدتی عزم کے حصے کے طورپر عوامی شعبے کے ساتھ اشتراک کیا ہے ۔ گزشتہ 12 ماہ میں 100 سے زائدسرکاری محکموں نے ایم ایس ایف ٹی کلاؤڈ خدمات کو اپنایا ہے تاکہ تبدیلی کی شروعات کی جاسکے۔ اس طرح، مائیکروسافٹ ان کے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں مکمل ساتھ نبھارہاہے۔مائیکروسافٹ29ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام ریاستوں اور مرکزی حکومتوں کے ساتھ کام کررہا ہے
View more
Thu, 12 Jul 2018 21:39:21
کانگریس نے وزیر اعظم نریندرمودی پر امریکہ کے دباؤمیں قومی مفاد سے سمجھوتہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ان سے ملک کویہ بتانے کامطالبہ کیاہے کہ ایران سے تیل کی درآمدات میں بڑے پیمانے پر تخفیف کن اسباب سے کی گئی ہے۔کانگریس ترجمان جیویر شیر گل نے جمعرات کو یہاں صحافیوں سے کہاکہ پٹرول اور ڈیزل کی آسمان چھورہی قیمتوں سے ملک کے عوام پہلے سے ہی پریشان ہیں اور اب ایران سے بڑے پیمانے پر تیل کی درآمدات میں تخفیف
View more
Thu, 12 Jul 2018 21:28:57
جہازرانی،سڑک ٹرانسپورٹ، شاہراہوں، آبی وسائل، دریاؤں کی ترقی اور گنگا کے احیا کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری کل وشاکھا پٹنم میں 1062 کروڑ روپے مالیت کے پانچ بندرگاہی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ 679 کروڑ روپے مالیت دو بندرگاہی کنکٹی وٹی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔جن پروجیکٹوں کا کل افتتاح کیا جائے گا ان میں 580 کروڑ روپے کی لاگت سے وڑاگ بندرگاہ کے باہری ہاربر پر موجودہ خام لوہ
View more
Thu, 12 Jul 2018 02:02:27
نیشنل پنتھرس پارٹی کے صدرپروفیسربھیم سنگھ نے وزیراعظم نریندرمودی سے جموں وکشمیر کی جموں وکشمیر کی مقامی سیاسی پارٹی حریت کے تینوں دھڑوں سمیت تمام تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی میٹنگ طلب کرنے کا مطالبہ کیا جس سے ریاست میں امن بحالی اور لوگوں میں اعتماد پیدا کرنے کے لئے جلد حکمت عملی وضع کی جاسکے
View more
Thu, 12 Jul 2018 01:56:51
سپریم کورٹ کی طرف سے لفٹننٹ گورنر اور دہلی حکومت کے اختیارات کے متعلق فیصلہ کے بعد سروس کے سلسلے میں معاملات پر تنازعہ کے مدنظر وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔مسٹر کیجریوال نے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور عام آدمی پارٹی کے دیگر رہنماوں کے ساتھ مسٹر سنگھ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے کہا کہ وزیر داخلہ سے سپریم کورٹ کے ذریعہ دئے گئے احکامات کے سلسلے میں بات
View more
Thu, 12 Jul 2018 01:52:30
بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان سید شہنواز حسین نے آج کہا کہ کانگریس صدر راہل گاندھی ووٹ کے لئے فرضی سیکولرزم کا لبادہ اوڑھ کر ذات اور مذہب کے نام پر ملک کو تقسیم نہ کریں۔مسٹر حسین نے یہاں پارٹی کے ریاستی دفتر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب جب الیکشن آتا ہے تب مسٹر گاندھی کو مسلمانوں کی یاد آتی ہے۔ سپریم کورٹ نے مذہب اور ذات کی بنیاد پر سیاست نہیں کرنے کا حکم دیا تھا لیکن فرضی سی
View more
Thu, 12 Jul 2018 01:46:49
کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جملوں کا بادشاہ‘ قرار دیتے ہوئے بدھ کو الزام لگایا کہ وہ مسلسل چار برس سے ملک کے کسانوں کو گمراہ کررہے ہیں اس لئے پنجاب میں ان کی کسان ریلی پوری طرح ناکام رہی۔کانگریس کی ترجمان پرینکا چترویدی نے یہاں پارٹی کی باقاعدہ پریس بریفنگ میں کہاکہ ’جملوں کے بادشاہ‘ مسٹر مودی جو بولتے ہیں وہ کرتے نہیں ہیں۔ ان کے کرنے اور کہنے میں زمین آسمان کا فرق ہے اور ملک کا کسان اسے س
View more
Thu, 12 Jul 2018 01:03:16
سپریم کورٹ نے تاج محل کے حوالہ سے مرکزی حکومت اور اترپردیش کی یوگی حکومت دونوں کو لتاڑلگائی۔ عدالت عظمیٰ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے یہاں تک کہہ دیا کہ اگر تاج محل کو آپ سنبھال نہیں سکتے تو اسے بند کردو یاپھر منہدم کردو۔ سپریم کورٹ نے یہ باتیں تاج محل کی مرمت سے وابستہ ایک عرضی پرسماعت کرتے ہوئے کہیں۔ سپریم کورٹ کی جو بنچ اس معاملہ کی سماعت کررہی ہے اس میں جسٹس ایم بی لو کر جسٹس دیپک گپتا شامل ہیں
View more
Wed, 11 Jul 2018 02:04:27
جب اتر پردیش میں بی جے پی کی حکومت بنی اور یوگی آدتیہ ناتھ کو وزیر اعلی بنایا گیا تو لوگوں کے درمیان یہ امید پیدا ہوئی کہ اب ریاست کی حالت سدھر جائے گی؛لیکن ہوا اور ہورہا ہے اس نظریہ کے بالکل برعکس۔باغپت ضلع کے ٹیکری گاؤں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ لوگوں کی توقعات پر حکومت نے پانی پھیر دیا ہے۔ واضح کہ گاؤں میں نو تعمیر شدہ سی ایچ سی کو چالو کروانے کی مانگ کو لے کر گزشتہ چھتیس دنوں سے دھرنا جاری ہے۔گاؤ
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy