ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
خلیجی خبریں
    راہل گاندھی ذاتی مفاد اور قومی مفاد کو الگ الگ رکھنے والے رہنما ہیں : سورا بھاسکر 

    راہل گاندھی ذاتی مفاد اور قومی مفاد کو الگ الگ رکھنے والے رہنما ہیں : سورا بھاسکر 

    Sun, 15 Jul 2018 23:56:18 
    نیٹ فلیکس اوریجنل پر دستیاب سیریز سیکریڈ گیمز پر کانگریس صدر راہل گاندھی کے موقف کے ڈائریکٹر انوراگ کشیپ اور اداکارہ سورا بھاسکر نے تعریف کی ہے۔ویب سیریز میں سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی پر مبینہ طور پر کچھ قابل اعتراض تبصرہ پر راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کا خیال ہے کہ اظہار رائے کی آزادی پر نگرانی اور کنٹرول ہونا چاہئے، جبکہ یہ آزادی ہمارا بنیادی جمہوری حق ہے۔راہل نے کہا کہ میرے
    جموں میں آبشار کے نیچے نہا رہے لوگوں پر چٹان گری، پانچ افراد ہلاک، 25 زخمی

    جموں میں آبشار کے نیچے نہا رہے لوگوں پر چٹان گری، پانچ افراد ہلاک، 25 زخمی

    Sun, 15 Jul 2018 19:26:17 
    جموں وکشمیرکے ضلع ریاسی میں سیاحتی جگہ پر آج ایک آبشار کے نیچے نہا رہے لوگوں پر اوپر سیچٹان گرنے کی وجہ سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے اور 25 دیگر زخمی ہو گئے۔ریاسی کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ طاہر بھٹ نے بتایاہے کہ یہ تمام لوگ اس آبشار کے نیچے نہا رہے تھے اور اسی وقت اوپر سے چٹان گرنے کی وجہ سے پانچ افراد کی موت ہو گئی اور 25 دیگر زخمی ہوگئے
    مودی نے رات میں’’ وارانسی کی ترقی‘‘ کاجائزہ لیا

    مودی نے رات میں’’ وارانسی کی ترقی‘‘ کاجائزہ لیا

    Sun, 15 Jul 2018 19:19:38 
    وزیر اعظم نریندر مودی نے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی سوغاتیں دینے کے بعد دیر رات مندر جاکر بابا بھولے ناتھ کی پوجا کی اور شہری علاقے میں تقریبا 35 کلومیٹر کا دورہ کرکے ترقی کی حقیقت دیکھی۔مسٹر مودی نے اپنے دو روزہ وارانسی دورے کے پہلے دن ہفتہ کی شب بلٹ پروف گاڑی سے گھوم کر بدلتے شہر کی تصویر دیکھی۔ وزیر اعظم نے گاڑی کی اگلی سیٹ پر بیٹھ کر شہر کا دورہ کیا اور اپنے پارلیمانی حلقہ میں گزشتہ چار
    ٹرینوں کی سروس بدحال،اے سی سفرمہنگاہوگا

    ٹرینوں کی سروس بدحال،اے سی سفرمہنگاہوگا

    Sun, 15 Jul 2018 19:15:27 
    ریلوے سروس خواہ کیوں بدحال نہ ہوں،بارہ گھنٹے کاسفربیس پچیس گھنٹے میں طے ہوتاہو،لیکن مہنگائی کی مارجاری رہے گی۔کرایے کے علاوہ سہولیات کے نام پرجیب لوٹی جارہی ہے ۔ڈائنامک فیئرجیسے چارج سے بوجھ ڈالے جارہے ہیں۔پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت دوگنی توکردی گئی لیکن مسافروں کوبڑے اسٹیشنوں پرپلیٹ فارم ٹکٹ ملناانتہائی مشکل مرحلہ ہے
    دارالقضاء کورٹ نہیں ہے ، بی جے پی۔آر ایس ایس گھٹیا سیاست کررہی ہے: ظفریاب جیلانی

    دارالقضاء کورٹ نہیں ہے ، بی جے پی۔آر ایس ایس گھٹیا سیاست کررہی ہے: ظفریاب جیلانی

    Sun, 15 Jul 2018 19:07:22 
    آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈکی طرف ہر ضلع میں شریعت عدالت بنانے کے فیصلے کو لے کر ہوئے تنازعہ کے درمیان بورڈکے سکریٹری ظفریاب جیلانی نے اس پر بورڈ کا موقف رکھاہے۔ظفریاب جیلانی نے کہا کہ شریعت بورڈ کوئی کورٹ نہیں ہے۔انہوں نے آر ایس ایس اوربی جے پی پر اس معاملے پر سیاست کرنے کا الزام بھی لگایاہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی شریعت کورٹ کے نام پر سیاست کر رہی ہیں
    بھاجپا ئی ایم ایل گگن بھگت پر اہلیہ کا الزام ،ان کے شوہر کا ایک کالج طالبہ سے معاشقہ ہے : مونیکا

    بھاجپا ئی ایم ایل گگن بھگت پر اہلیہ کا الزام ،ان کے شوہر کا ایک کالج طالبہ سے معاشقہ ہے : مونیکا

    Sun, 15 Jul 2018 01:06:26 
    پہلے تو بھاجپائی لیڈران پر غیر نازیبا الزامات لگاتے تھے ؛لیکن اس وقت کیا ہو گا جب خودشریک سفر ہی معاشقہ کا الزام لگائے ؟ لیکن یہ سچ ہے کہ جموں کے بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی کی بیوی نے عوامی طور پر اپنے شوہر پر ایک کالج طالبہ سے معاشقہ اور اس سے شادی کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ اس معاملہ میں یہ نیا موڑ ہے کیونکہ اسی موضوع کے تحت رکن اسمبلی پارٹی کی انتظامی کمیٹی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں
    یوگی سرکار ہمارے کام کو اپنا بتا کر فریب کاری کر رہی ہے : اکھلیش یادو 

    یوگی سرکار ہمارے کام کو اپنا بتا کر فریب کاری کر رہی ہے : اکھلیش یادو 

    Sun, 15 Jul 2018 01:03:03 
    پوروانچل ایکسپریس وے کو لے کر اتر پردیش میں سیاسی فضا میں تپش محسوس کی جاسکتی ہے ۔نریندر مودی کو آج ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھنا ہے اگرچہ سابق وزیر اعلی اور ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے دعوی کیا کہ سماج وادی کے کام کو اپنا بتا کر بی جے پی حکومت عوام کے ساتھ دھوکہ دھڑی کرر ہی ہے ۔اکھلیش یادو نے یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران ریاست کی یوگی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ سماج وادیوں کے کام کو اپن
    وزیر دفاع انتخابات کے دوران فسادات کی سازش کی اطلاع،وزیر داخلہ کے ساتھ اشتراک کریں: چدمبرم

    وزیر دفاع انتخابات کے دوران فسادات کی سازش کی اطلاع،وزیر داخلہ کے ساتھ اشتراک کریں: چدمبرم

    Sun, 15 Jul 2018 00:59:26 
    کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے وزیر دفاع نرملا سیتا رمن کے کل کے بیان کو لے کر ان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اگلے لوک سبھا انتخابات کے دوران فسادات بھڑکانے کی سازش کی اطلاع وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے ساتھ اشتراک کرنا چاہئے۔سابق وزیر داخلہ چدمبرم نے آج ٹویٹ کر طنز کیا کہ پاکستان پر قابو حاصل کرنے، دہشت گردی کا خاتمہ کرنے، مداخلت کو روکنے اور رافیل طیارے خریدنے کے بعد وزیر دفاع کے پاس مکمل و
    ٹرینوں میں تاخیر کی ذلت سے بچنے کیلئے، ریلوے نے 300 ٹرینوں کی رننگ ٹائم بڑھادی

    ٹرینوں میں تاخیر کی ذلت سے بچنے کیلئے، ریلوے نے 300 ٹرینوں کی رننگ ٹائم بڑھادی

    Sun, 15 Jul 2018 00:37:43 
    ٹرینوں کی تاخیر پسندی سے ہو رہی مسافروں کو ذلت سے بچنے کے لئے ریلوے زون نے منفرد انداز میں ٹرینوں کے ارائی ول ٹائم کو بڑھا رننگ ٹائم بڑھا دی ہے۔ ملک بھر میں تقریبا 300 ٹرینوں کے آمد کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ریلوے زون نے اس کے لیے اپنے لیول پر فیصلہ لیا ہے۔شمالی ریلوے کی بات کریں، تو اس نے 95 ٹرینوں کی آمد وقت بڑھا دیا ہے