ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
خلیجی خبریں
    جشن صد سالہ امام احمد رضا ؒ کانفرنس 27 اکتوبر کو، تنظیم ائمہ مساجدوعلمائے اہلسنت، شعبہ مرکزی ادارۂ شرعیہ کے بینر تلے ہوگا انعقاد

    جشن صد سالہ امام احمد رضا ؒ کانفرنس 27 اکتوبر کو، تنظیم ائمہ مساجدوعلمائے اہلسنت، شعبہ مرکزی ادارۂ شرعیہ کے بینر تلے ہوگا انعقاد

    Fri, 27 Jul 2018 00:47:10 
    مرکزی ادارۂ شرعیہ میں آج اہم نشست منعقد ہوئی ۔ جس کی صدارت فقیہ ملت مفتی حسن رضا نوری صدر مفتی مرکزی ادارۂ شرعیہ کر رہے تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں سب سے پہلے حضور تاج الشرعیہ حضور اختر رضا خان ازہری میاں کے انتقال پر غم کا اظہار کیا او ر انہوں نے کہا کہ ایسی شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہے، ان کے انتقال سے سنیت کو کافی نقصان ہوا ہے جس کا خلا ممکن نظر نہیں آرہا ہے۔ اس کے بعد میٹنگ کا باضابطہ آغاز تلا
    جیو انسٹی ٹیوٹ کو بہترین ادارہ کا درجہ نہیں : جاوڈیکر

    جیو انسٹی ٹیوٹ کو بہترین ادارہ کا درجہ نہیں : جاوڈیکر

    Fri, 27 Jul 2018 00:42:51 
    حکومت نے آج راجیہ سبھا میں واضح کیا کہ جیو انسٹی ٹیوٹ کو بہترین ادارہ کا درجہ نہیں دیا گیا ہے اور اسے صرف مفاہمت نامہ دیا گیا ہے جس میں تین برسوں میں اسے ایک بہترین اور ڈیمڈ یونیورسٹی کے طورپر قائم کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ انسانی وسائل کو فروغ کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے وقفہ سوال کے دوران ایوان میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ نہیں۔ جیو انسٹی ٹیوٹ کو صرف مفاہمت نامہ جاری کیا گیا ہے۔ ترنمول کانگری
    انسانی اسمگلنگ سے متعلق بل قائمہ کمیٹی کو بھیجنے کا مطالبہ

    انسانی اسمگلنگ سے متعلق بل قائمہ کمیٹی کو بھیجنے کا مطالبہ

    Fri, 27 Jul 2018 00:36:15 
    لوک سبھا میں اپوزیشن پارٹیوں نے انسانی اسمگلنگ روکنے اور اس سے متاثرہ لوگوں کی باز آبادکاری سے متعلق انسانی اسمگلنگ ( انسداد ، تحفظ اور باز آبادکاری)بل، 2018کو اہم اقدام قرار دیتے ہوئے اسے مزید مضبوط بنانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بل میں بہت خامیاں ہیں جنہیں دور کرنے کے لئے اسے مستقل کمیٹی کو بھیجا جانا چاہیے
    ہندوستان ضرورعظیم ہے، لیکن ہم عظیم نہیں ہو سکتے:ظفر آغا

    ہندوستان ضرورعظیم ہے، لیکن ہم عظیم نہیں ہو سکتے:ظفر آغا

    Fri, 27 Jul 2018 00:30:35 
    دہلی بدل گئی ہے، اب یہ بڑا شہر ہے، لیکن یہاں اب انسان نہیں، چھوٹے دل اور دماغ کے لوگ رہتے ہیں، اس شہر میں ایک نہیں، دو دو حکومتیں چلتی ہیں،پھر بھی غربت نہیں مٹتی، ہاں غریب ضرور مٹ جاتا ہے۔آج ایک ہندوستانی ہونے کے ناطے میرا سر شرم سے جھکا ہے۔ یہ شرم اس لئے نہیں کہ ہندوستا ن میں کوئی نقص ہے ۔ عظیم رنگا رنگ ثقافت و تہذیب کو خود میں سمو کر رکھنے والا یہ ملک بلاشبہ عظیم ہے۔ گوتم، رام، کرشن، چشتی، نانک
    آگرہ میں موسلا دھار بارش میں غرقاب اہل خانہ سے کانگریسی وفد کی ملاقات 

    آگرہ میں موسلا دھار بارش میں غرقاب اہل خانہ سے کانگریسی وفد کی ملاقات 

    Thu, 26 Jul 2018 01:57:47 
    موصولہ اطلاع کے مطابق ضلع کانگریس کمیٹی کا مشترکہ طور پر ایک وفد حاجی جمیل الدین قریشی اور دشینت شرما کی قیادت میں دو دن پہلے ہوئی موسلادھار بارش میں شاہ گنج رہائشی جلال الدین جس کی نالے میں ڈوبنے سے موت ہوگئی تھی،کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے اشیائے خوردنی دستیاب کرائی اور متاثرہ خاندان کو لے کر ضلع مجسٹریٹ آگرہ سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد متوفی کی لاش نکالی جائے اور ساتھ ہی متاثرہ خان
    مو ب لنچنگ کو تل کا تاڑ بنا رہی کانگریس، انسان بھی ضروری اور’ گائے‘ بھی: یوگی آدتیہ ناتھ

    مو ب لنچنگ کو تل کا تاڑ بنا رہی کانگریس، انسان بھی ضروری اور’ گائے‘ بھی: یوگی آدتیہ ناتھ

    Thu, 26 Jul 2018 01:54:35 
    ملک بھر میں موب لنچنگ پر مچے سیاسی گھمسان کے تحت اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا کہنا ہے کہ لنچنگ کے واقعات کو بے وجہ طول دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر موب لنچنگ کی بات کرتے ہیں تو 1984 کیا تھا؟ لیکن وہ گجرات کے 2002کے موب لنچنگ کو بھول گئے
    مراٹھا ریزرویشن تحریک کو پوار کی حمایت، مظاہرین کا جگہ جگہ بسوں میں توڑ پھوڑ، راستے بند کرڈالے

    مراٹھا ریزرویشن تحریک کو پوار کی حمایت، مظاہرین کا جگہ جگہ بسوں میں توڑ پھوڑ، راستے بند کرڈالے

    Thu, 26 Jul 2018 01:48:01 
    مہاراشٹر میں مراٹھا ریزرویشن تحریک اشتعال اختیار کرچکی ہے ۔اس دوران نیشنلسٹ کانگریس رہنما (این سی پی) نے مراٹھا ریزرویشن تحریک کو آگے بڑھانے کی حکمت عملی بنائی ہے۔ پارٹی صدر شرد پوار کی صدارت میں دہلی میں ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ میٹنگ میں این سی پی کے ممبران پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ این سی پی نے لوک سبھا میں بھی ریزرویشن اور اس مانگ کو لے کر ہوئے مظاہروں کا مسئلہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے
    چراغ پاسوان کا مودی حکومت کو دو ٹوک، ایس سی،ایس ٹی ایکٹ والے جج کو کریں این جی ٹی سے برخاست

    چراغ پاسوان کا مودی حکومت کو دو ٹوک، ایس سی،ایس ٹی ایکٹ والے جج کو کریں این جی ٹی سے برخاست

    Thu, 26 Jul 2018 01:39:51 
    عام انتخابات سے ٹھیک پہلے جہاں اپوزیشن مودی حکومت پر حملہ آور ہے، وہیں بی جے پی کے رشتے بھی گزشتہ کچھ مہینوں سے اتحادیوں کے ساتھ گڑبڑچل رہے ہیں۔ ایک طرف جہاں 2014 میں بی جے پی کی اتحادی رہی ٹی ڈی پی حکومت سے علیحدہ ہو چکی ہے تووہیں شیوسینا کا باغیانہ تیور بھی واضح ہے۔ ایسے میں اب سب کی نظر باقی اتحادیوں کے رخ پر ہے
    درندہ اور زانی نتیش کی آنکھ کا تارا، کیا ماجرا ہے چچا: تیجسوی یادو 

    درندہ اور زانی نتیش کی آنکھ کا تارا، کیا ماجرا ہے چچا: تیجسوی یادو 

    Thu, 26 Jul 2018 01:34:16 
    مظفر پور گرلس ہوسٹل معاملہ میں تیجسوی یادو نے سی بی آئی جانچ کو لے کر نتیش کمار اور ان کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ مظفر پور میں گرلز ہوسٹل میں بچیوں سے ریپ کے معاملے میں تیجسوی یادو نے کہا کہ آخر نتیش کمار کی حکومت سی بی آئی جانچ کی منظوری کیوں نہیں دے رہی ہے