Tue, 31 Jul 2018 00:53:14
تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی و کامیابی کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے اوراس کے بغیر نہ توافراد کامیاب ہوسکتے ہیں اور نہ قومیں ترقی کرسکتی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار معروف قومی و ملی رہنما اور ممبر پارلیمنٹ مولانا اسرارالحق قاسمی نے سلیم منزل ،دلدار نگر ،غازی پورمیں تحریک اصلاح معاشرہ کمیٹی کے زیر اہتمام اصلاحِ معاشرہ و تعلیمی بیداری کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کیا
View more
Tue, 31 Jul 2018 00:17:28
یونائٹیڈ مسلم مورچہ نے ماب لنچنگ کے خلاف آج یہاں جنتر منتر پر ایک علامتی دھرنا دیا۔جس میں مسلمانوں کے علاوہ دلتو ں نے بھی حصہ لیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مورچہ کے قومی ترجمان حافظ غلام سرور نے کہا کہ ماب لنچنگ کے بڑھتے واقعات پر روک لگانا وقت کی ضرورت ہے ورنہ اس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ بڑھتا چلاجائے گا اور ملک میں بدامنی کا ایسا ماحول بن جائے گا جس پر کنٹرول کرنا ناممکن ہوسکتا ہے
View more
Mon, 30 Jul 2018 02:41:10
مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے پیپلز پارٹی اور ق لیگ سے رابطہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے سابق گورنر اور پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم احمد محمود سے لاہور میں ملاقات کی اور پیپلز پارٹی کو پنجاب میں حکومت کا اتحادی بننے کی پیشکش کر دی
View more
Mon, 30 Jul 2018 02:35:18
جانی خیل میں معصوم و بے زبان جانور کو تحریک انصاف کا جھنڈا پہنا کر فائرنگ کرکے ہلاک کرنے والے ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں چند افراد نے بے زبان کتیکے ساتھ انسانیت سوز سلوک کرتے ہوئے اسے تحریک انصاف کا جھنڈا پہناکر فائرنگ کرکے جان سے ماردیاتھا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا تھا۔واقعے کی وڈیو منظرعا
View more
Mon, 30 Jul 2018 02:24:43
جیت کے جشن میں مداخلت کرنے پر تحریک انصاف کے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی ملک ندیم عباس نے ایس ایچ او کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ذرائع کے مطابق الیکشن میں جیت پر ملک ندیم عباس کے ڈیرے پر ا?تش بازی کی جا رہی تھی کہ پٹرولنگ کے دوران ایس ایچ او تھانہ ہنجروال رانا افضل کے منع کرنے پر نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی ندیم عباس اور ان کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر پولیس پارٹی پر ہلہ بول دیا، ایم پی اے نے نہ صرف ایس ایچ
View more
Mon, 30 Jul 2018 02:17:07
ترکی میں مبینہ ظلم و ستم کا شکار 1600 سے زائد پاکستانی نوجوانوں نے نئی حکومت سے مدد طلب کی ہے۔ذرائع کے مطابق ترکی میں غیرقانونی طریقے سے جانے والے 1600 سے زائد پاکستانی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ نوجوانوں نے ویڈیو کے ذریعے خود پر ہونے والے مبینہ ظلم و ستم کی شکایت کرتے ہوئے پاکستانی وزارتِ خارجہ اور نئی حکومت سے مدد طلب کی ہے۔ عثمانیہ کیمپ میں رکھے جانے والے نوجوانوں نے ویڈیو پیغام میں بتایا ہے
View more
Mon, 30 Jul 2018 02:13:29
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیرمین عمران خان کی نااہلی کیس کے بینچ سے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو علیحدہ کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق آرٹیکل 62 کے تحت عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کرنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویڑنل بینچ کو تبدیل کردیا گیا۔ ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بینچ سے علیحدہ کردیا گیا ہے۔کیس کی سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دیا گیا ہے جس میں جسٹں میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں
View more
Mon, 30 Jul 2018 02:07:27
اردن کی ایک مقامی تعمیراتی کمپنی نے اسرائیل اور اردن درمیان گیس پائپ لائن کے منصوبے کے لیے ریت، بجری اور کنکریٹ کا دیگر سامان مہیا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک فوٹیج میں اردنی تجارتی کمپنی کے ٹرکوں کو واپس ریت اتارتے دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹیج میں بتایا گیا ہے کہ جب کمپنی کو پتا چلا کہ کنکریٹ اور ریت اسرائیل
View more
Mon, 30 Jul 2018 02:04:14
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے سرگرم پپیلز کمیٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 19 روز کے دوران صہیونی حکام نے غرب اردن سے سامان سے لدے 3000 ٹرک غزہ داخلے سے روکے۔ اطلاعات کے مطابق عوامی کمیٹی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرم ابو سالم گذرگاہ کی بندش کو 19 روز گزر گئے ہیں
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy