Wed, 06 Sep 2023 13:42:36
مظفر نگر کے ایک اسکول میں مسلم بچے کی پٹائی کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ جسٹس ابھے ایس اوکا کی بنچ بدھ 6 ستمبر 2023 یعنی آج اس سماعت کرے گی۔ مہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ خاتون ٹیچر کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے۔
View more
Wed, 06 Sep 2023 13:37:34
پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس 18 ستمبر سے 22 ستمبر تک منعقد ہونے والا ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس نے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ کانگریس نے صاف لفظوں میں کہہ دیا ہے کہ اس پارلیمانی اجلاس میں کانگریس اراکین پارلیمنٹ ’مودی چالیسہ‘ کے لیے نہیں بیٹھیں گے، بلکہ عوامی ایشوز پر بحث کا مطالبہ کریں گے۔
View more
Wed, 06 Sep 2023 13:26:25
دکشن کنڑا ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کی طرف سے شہر کے ٹاون ہال میں منعقدہ تہنیتی پروگرام کے دوران خطاب کرتے ہوئے ضلع جنوبی کینرا کے دورے پر آئے ہوئے محکمہ ہاوسنگ، اقلیتی فلاح اور وقف کے وزیر ضمیر احمد خان، وزیر برائے میونسپل ایڈمنسٹریشن رحیم خان اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے پولیٹیکل سیکریٹری نصیر احمد نے مسلمانوں کو تیقن دیا کہ ریاستی حکومت مسلمانوں کے مسائل حل کرنے اور ان کے مطالبات پورے کرنے کی پابند
View more
Wed, 06 Sep 2023 13:19:58
دکشن کنڑا کے دورے پر آئے ہوئے محکمہ ہاوسنگ اور اقلیتی بہبود کے وزیر ضمیر احمد خان اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے پولیٹیکل سیکریٹری نصیر احمد نے اقلیتی لڑکوں کے پوسٹ میٹرک ہاسٹل کا اچانک دورہ کیا اور معائنے کے دوران وہاں پر پائی گئی بدنظمی پر فوری کارروائی کرتے ہوئے وزیر موصوف نے تعلقہ ایکسٹینشن آفیسر منجو ناتھ کو موقع پر ہی معطل کرنے کا حکم دیا ۔
View more
Wed, 06 Sep 2023 12:34:49
وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ ریاستی حکومت مشن 2030ء کے ویژن پر کام کر رہی ہے تاکہ اس عرصے میںراجستھان کو تمام شعبوں میں ملک کی سرکردہ ریاست بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ریاست کے ایک کروڑ لوگوں سے تجاویز لی جارہی ہیں اور موصول ہونے والی تجاویز کی بنیاد پر ایک ویژن دستاویز تیار کرکے جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی انوکھی عوامی فلاحی اسکیموں کی آج ہر جگہ بحث ہور
View more
Wed, 06 Sep 2023 12:30:03
سپریم کورٹ نے آرٹیکل ۳۷۰؍ کی منسوخی اورکشمیر کا ریاستی درجہ ختم کرکے اسے دوحصوں میں تقسیم کرنے کے خلاف داخل کی گئی پٹیشنوں پر سماعت مکمل کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے منگل کو اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چُڈ کی قیادت میں 5رکنی آئینی بنچ نے اس معاملے میں لگاتار 16 دنوں تک تیز رفتار سماعت کی ۔ چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس سنجے کشن کول، جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس بی آر گوَئی اور جسٹس سوری
View more
Wed, 06 Sep 2023 12:23:44
جی -20 کے مندوبین کیلئے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی جانب سے منعقدہ عشائیہ کے دعوت نامہ میں ’انڈیا‘ کی جگہ ’بھارت‘ کے استعمال سے منگل کو ملک میں سیاسی مہا بھارت چھڑ گئی۔ اپوزیشن اتحاد کا نام ’انڈیا‘ رکھے جانے کے بعد سے بی جےپی سرکار کے ’انڈیا‘ پر حملوں کو دیکھتے ہوئے اور اب صدر کے دعوت نامہ میں ’انڈیا‘ کی جگہ’بھارت‘ کے استعمال سے یہ قیاس آرائیاں بھی ہونے لگی ہیں کہ کیا مودی حکومت ملک کا نام
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy