Tue, 21 Nov 2023 17:57:14
ایک جانب غزہ کی پٹی کے 23 لاکھ رہائشیوں میں سے زیادہ تر پانی اور بجلی کی سہولیات سے محروم ہیں اور دوسری جانب چھوٹے سے محصور علاقے میں مسلسل اسرائیلی بمباری کی وجہ سے عمارتیں کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہیں، عوام کے لیے راہ فرار اختیار کرنےاور جان بچانے کے لیے کوئی محفوظ ٹھکانہ نہیں ہے۔ فلسطینی سوال کررہے ہیں کہ جان بچانے کے لئے جائیں بھی تو کہاں جائیں ؟
View more
Tue, 21 Nov 2023 15:12:15
نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں اتوار 19 نومبرکو عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے کے دوران میچ کے 14ویں اوور میں فلسطین پر ہورہی اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی مخالفت میں اسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے میدان میں اتر کر بلے باز ی کرنے والے ویراٹ کوہلی کو لگے سے لگا لیا، جس کے بعد تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔
View more
Tue, 21 Nov 2023 13:31:47
بھٹکل تعلقہ کے بینگرے میں واقع ایک الیکٹریکل شاپ میں رات کے وقت شٹر توڑ کر چوری کی واردات انجام دی گئی ۔
بتایا جاتا ہے کہ چوروں نے رامچندرا منجوناتھ شخص کی الیکٹریکل سامان کی دکان کے اندر موجود 5 ہزار روپے نقد رقم پر اپنا ہاتھ صاف کیا ۔ یہ واردات اتوار اور سوموار کے درمیان رات میں انجام دی گئی ہے ۔
View more
Tue, 21 Nov 2023 13:29:47
کیرالہ کے کوچیویلی سے 17 نومبر کو نکلنے والی ٹرین میں سفر کے دوران ایک 9 سالہ بچی کے ساتھ جنسی ہراسانی کرنے کے الزام میں ریلوے پولیس نے ابراہیم (39 سال) نامی شخص کو گرفتار کیا اور اگلی کارروائی کے لئَے مرڈیشور پولیس کے حوالے کیا ۔
View more
Tue, 21 Nov 2023 13:26:03
کنداپور کے سرکاری اسپتال میں ایک نوزائیدہ بچے کی موت واقع ہونے پر سیکڑوں افراد نے ڈاکٹروں پر غفلت کا الزام لگاتے ہوئے احتجاجی مظاہرا کیا ۔
View more
Tue, 21 Nov 2023 13:06:56
وزیر برائے ماہی گیری، بندرگاہ و اندرونی نقل و حمل منکال وئیدیا نے بتایا کہ ریاست میں پہلی مرتبہ 21 نومبر کو "عالمی یوم ماہی گیری - 2023" منایا جا رہا ہے اور اس موقع پر بے روزگاری کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے مچھلی فروشی کے کام آنے والی"مستیا واہینی " نام سے 300 گاڑیاں ضرورت مندوں میں تقسیم جائیں گی ۔
View more
Tue, 21 Nov 2023 13:01:35
حال ہی میں بھٹکل کے مرکزی ادارے مجلس اصلاح و تنظیم نے فلسطین کی حمایت میں جو خاموش احتجاجی مظاہرا کیا تھا اس کے خلاف بی جے پی اتر کنڑا ضلع یونٹ کی طرف سے اخباری بیان جاری کیا گیا تھا ۔ اس بارے میں جب ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ایک سمت میں کھڑے ہیں تو ساحلی اضلاع کی بی جے پی دوسری سمت میں ہونے جیسی صورتحال پیدا ہوئی ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy