ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    مودی حکومت کی دوسری مدت کار کا آخری بجٹ یکم فروری کو ہوگا پیش ،  31 جنوری سے شروع ہوگا بجٹ اجلاس

    مودی حکومت کی دوسری مدت کار کا آخری بجٹ یکم فروری کو ہوگا پیش ، 31 جنوری سے شروع ہوگا بجٹ اجلاس

    Thu, 11 Jan 2024 16:14:25 
    مودی حکومت کی دوسری میعاد کا آخری  بجٹ اجلاس 31 جنوری سے شروع ہوگا اور  9 فروری تک جاری رہے گا۔ صدر دروپدی مرمو 31 جنوری کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب کریں گی۔ اس کے بعد یکم فروری کو وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن عبوری بجٹ پیش کریں گی۔
    منی لانڈرنگ کیس: سپریم کورٹ نے  نواب ملک کی عبوری طبی ضمانت میں 6 ماہ کی کردی توسیع

    منی لانڈرنگ کیس: سپریم کورٹ نے نواب ملک کی عبوری طبی ضمانت میں 6 ماہ کی کردی توسیع

    Thu, 11 Jan 2024 16:11:15 
    سپریم کورٹ نے جمعرات کو منی لانڈرنگ کیس میں مہاراشٹر کے سابق وزیر نواب ملک کی عبوری طبی ضمانت میں چھ ماہ کی توسیع کر دی۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ سال اکتوبر میں طبی بنیادوں پر ان کو دی گئی ضمانت میں 3 ماہ کی توسیع کی تھی۔ عدالت نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) لیڈر کو 11 اگست کو دو ماہ کی ضمانت دی تھی، اس کے بعد ان کی ضمانت میں یہ دوسری توسیع تھی۔
    بی جے پی کو ہرانے کے لئے اتحاد ناگزیر:اکھیلیش یادو

    بی جے پی کو ہرانے کے لئے اتحاد ناگزیر:اکھیلیش یادو

    Thu, 11 Jan 2024 16:06:53 
    بی جے پی پر منفی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے بدھ کو کہا کہ لوک سبھا الیکشن میں فیصلہ کن رہنے والی اترپردیش کی 80 سیٹوں کو حاصل کرنے کے لئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
    پارٹی میں جاری گروپ بندی سے ممتابنرجی ناراض

    پارٹی میں جاری گروپ بندی سے ممتابنرجی ناراض

    Thu, 11 Jan 2024 16:04:14 
    ) ترنمو ل کانگریس میں گروپ بندی اور بزرگ رہنما اور نوجوان لیڈر کو لے کر جاری بحث کے دوران وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نےآج پارٹی لیڈرو کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہرکوئی پارٹی کی ترجمانی نہیں کرسکتا ہے۔بیان بازی اور گروپ بندی میں ملو ث لیڈروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے ابھیشیک بنرجی اور سبرتو بخشی کو پارٹی ترجمان کی فہرست بنانے کی ہدایت دی ہے۔
    بہار کے آرہ میں ہاسٹل کی 30 طالبات رات کا کھانا کھانے کے بعد بیمار، 12 کی حالت تشویش ناک

    بہار کے آرہ میں ہاسٹل کی 30 طالبات رات کا کھانا کھانے کے بعد بیمار، 12 کی حالت تشویش ناک

    Thu, 11 Jan 2024 16:00:51 
     بہار کے آرہ شہر کے امبیڈکر ہاسٹل کی کل 30 طالبات منگل کو رات کے کھانے میں آدھے پکے ہوئے چاول پیش کیے جانے کے بعد بیمار ہو گئیں۔ حکام نے بدھ کو یہ معلومات دیں۔ الٹی اور پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد طالبات کی طبیعت بدھ کی صبح بگڑ گئی اور انہیں صدر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان میں سے 12 کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔ باقی 18 کو ابتدائی علاج کے اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔
     کئی ریاستوں میں سردی، دھند اور سردی کی لہر سے لوگ پریشان

    کئی ریاستوں میں سردی، دھند اور سردی کی لہر سے لوگ پریشان

    Thu, 11 Jan 2024 15:56:48 
    جنوری کے آغاز سے ہی ملک کی کئی ریاستوں میں کولڈ ڈے (سرد دن) سے لے کر شدید سردی تک کے حالات ہیں۔ شمالی ہندوستان میں شدید سردی نے لوگوں کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ دہلی، یوپی، بہار، اتراکھنڈ کے لیے سرد دن کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ کئی شہروں میں دھند اور سردی کی لہر کا بھی اثر نظر آ رہا ہے اور فی الحال سردی سے راحت ملنے کی کوئی امید نہیں ہے۔
    ای ڈی نے فاروق عبداللہ کو منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کر لیا

    ای ڈی نے فاروق عبداللہ کو منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کر لیا

    Thu, 11 Jan 2024 15:53:00 
     نیشنل کانفرنس کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ فاروق عبداللہ کو جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پوچھ گچھ کے لیے طلب کر لیا ہے۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی کی طرف سے طلب کیے گئے اپوزیشن لیڈروں میں اب فاروق عبداللہ بھی شامل ہو گئے ہیں۔
    پاکستان میں بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کر رہے سپریم کورٹ جج جسٹس مظاہر نقوی نے دیا استعفیٰ

    پاکستان میں بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کر رہے سپریم کورٹ جج جسٹس مظاہر نقوی نے دیا استعفیٰ

    Thu, 11 Jan 2024 15:49:44 
    سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے آج اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں جس کو پیش نظر رکھتے ہوئے انھوں نے اپنا استعفیٰ نامہ پاکستانی صدر عارف علوی کے پاس بھیجا ہے۔
    جرمنی میں ’ٹرین اسٹرائک‘ سے لاکھوں افراد پریشان، تین دنوں تک جاری رہے گی ہڑتال!

    جرمنی میں ’ٹرین اسٹرائک‘ سے لاکھوں افراد پریشان، تین دنوں تک جاری رہے گی ہڑتال!

    Thu, 11 Jan 2024 15:45:19 
    جرمنی میں اچانک ہوئی ٹرین اسٹرائک سے لاکھوں مسافر پریشان ہو گئے ہیں۔ جرمنی کے ٹرین ڈرائیوروں کی نمائندگی کرنے والے ایک ادارہ نے کام کے گھنٹوں اور تنخواہ کو لے کر اسٹیٹ کی ملکیت والے اہم ریلوے آپریٹر کے ساتھ تنازعہ کے بعد بدھ کی صبح تقریباً تین دنوں کی ہڑتال شروع کر دی۔ یعنی تین دنوں تک اب مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔