Mon, 29 Jan 2024 19:43:14
جمکھنڈی تعلقہ کے آلگور نامی گاوں کے قریب اسکول بس اور ٹریکٹر کے درمیان پیش آئے خطرناک تصادم کے نتیجے میں پی یو سی اور نوویں جماعت میں پڑھنے والے چار طلبہ ہلاک ہوگئے جن میں ایک لڑکی بھی شامل ہے ۔جبکہ 28 سے زائد طلبہ زخمی ہوئے جس میں 8 طالب علم کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔
View more
Mon, 29 Jan 2024 14:19:14
مولوى عبدالعظيم ركن الدين بھٹکل مسلم جماعت قطر کے نئے صدر منتخب ہوئے ہیں جبکہ شمس الضُحیٰ ارمارکا جنرل سکریٹری کے عہدہ پر انتخاب عمل میں آیا ہے۔
View more
Mon, 29 Jan 2024 13:16:55
آنگن واڑی ملازمین کو مختلف قسم کا ڈاٹا بھرنے کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے جو موبائل فون فراہم کیے گئے ہیں اس کو ریچارج کرنے کے لئے الاونس نہ ملنے کی وجہ سے ان کے لئے پریشانی کھڑی ہوگئی ہے ، کیونکہ انہیں اپنی جیب سے یہ رقم خرچ کرنی پڑتی ہے ۔
View more
Mon, 29 Jan 2024 13:14:20
مینگلور کے قریبی علاقہ بنٹوال تعلقہ کے لوریٹو میں پہاڑی پر سوکھی گھاس میں آگ بھڑکتی نظر آنے پر اسے بجھانے کے لئے پہنچے میاں بیوی زندہ جل کر ہلاک ہوگئے ۔
View more
Mon, 29 Jan 2024 11:39:57
یہاں کے کیرا گوڈو گاؤں میں اتوار کو اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب عوامی مقام پر سرکاری حکام نے 108 فٹ اونچے پرچم لہرانے والے کھمبے سے ہنومان کا بھگوا جھنڈا ہٹادیا اور اُس کی جگہ پر ترنگا جھنڈا لہرادیا ۔ واقعے کے بعد سخت احتجاج کیا گیا، مگر پولس نے ہلکی لاٹھی کا سہارا لیتے ہوئے احتجاجیوں کو منتشر کردیا اور حالات پر قابو پالیا۔ واقعے کے بعد کہا جارہا ہے کہ آنے والے پارلیمانی انتخابات کو دیکھتے ہو
View more
Mon, 29 Jan 2024 07:33:19
مینگلور سے قریب 60 کلو میٹر دور بیلتنگڈی کے گولی انگڈی علاقے میں پٹاخے تیار کرنے کے مقام پر زبردست دھماکہ ہونے کے نتیجہ میں تین افراد کی موت واقع ہوگئی جبکہ کئی افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ حادثہ اتوارشام کو پیش آیا۔
View more
Sun, 28 Jan 2024 23:46:58
جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے رہنما نتیش کمار نے پھر ایک بار بی جے پی گٹھ بندھن میں شامل ہوکر اتوار کو نویں مرتبہ بہار کے وزیراعلی کا حلف لیا۔ ان کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سمراٹ چودھری اور وجے سنہا سمیت چھ دیگر نے کابینی وزرا کے طور پر حلف لیا
View more
Sun, 28 Jan 2024 20:33:54
منی پور میں ہفتہ یعنی 27 جنوری کو دو مسلح گروپوں کے درمیان فائرنگ میں ایک شخص ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔ معاملے میں پولیس نے کہا کہ یہ واقعہ ریاستی دارالحکومت امپھال اور کانگ پوکپی ضلع کی مشرقی سرحد کے درمیان واقع ایک جگہ پر پیش آیا۔
View more
Sun, 28 Jan 2024 20:26:12
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے منی پور میں گزشتہ تقریباً 9 ماہ سے جاری تشدد کو لے کر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو آج ایک خط لکھا ہے۔ اس خط میں ریاست کے حالات پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا ہے اور اس معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔ 27 جنوری کو امت شاہ کے نام لکھے گئے اس خط میں کھرگے نے منی پور کانگریس صدر کے ساتھ گزشتہ دنوں ہوئی مار پیٹ کا حوالہ بھی دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy