Tue, 05 Mar 2024 11:06:42
اتراکھنڈ کی ہلدوانی پولیس نے پیر کو بن بھول پورہ فساد معاملے میں مزید 3 ملزمین کو تشدد پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ان کی گرفتاری کے ساتھ ہی کل گرفتار شدگان کی تعداد 92 ہو گئی۔ نینی تال کے ایس ایس پی کے مطابق پولیس پورے واقعہ کی ویڈیو ریکارڈنگ اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ جاری رکھے ہوئے ہے۔ پتھراؤ، تشدد اور آتش زنی میں ملوث فسادیوں کی شناخت کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔
View more
Tue, 05 Mar 2024 10:59:11
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بے روزگاری کے تعلق سے وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کے مختلف محکموں میں لاکھوں عہدے خالی ہیں لیکن حکومت ان کو بھرنے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے اور نوجوانوں کو صرف دھوکہ دیا جا رہا ہے۔
View more
Mon, 04 Mar 2024 19:17:51
پاکستان کے سابق وزیر اعظم شہبازشریف نے پاکستان کے 24ویں وزیر اعظم کے طورپر حلف لیا ہے۔ صدارتی رہائش گاہ پر ایوان صدر پر ہونے والی تقریب میں پاکستان کے صدر آرف علوی نے شہباز شریف کو وزرات عظمیٰ کا حلف دلایا۔ واضح رہے کہ یہ تقریب حلف برداری اس وقت سامنے آئی ہے جب پاکستان مسلم لیگ اورپاکستان پیپلس نے اقتدار سنبھالنے کیلئےمتحدہ حکومت تشکیل دی تھی۔
View more
Mon, 04 Mar 2024 18:41:38
اترپردیش میں اساتذہ بھرتی کے امیدوار سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے صدر اوم پرکاش راج بھر پر سخت ناراض ہوگئے ہیں۔ دراصل اوم پرکاش راج بھر کا ایک بیان وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اساتذہ بھرتی میں ریزرویشن کے معاملے پر احتجاج کرنے والے امیدواروں کو لات کھانے کے قابل کہہ دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی، جس پر احتجاج کر رہے امیدواروں کا غصہ پھوٹ پڑا ہے۔ امیدواروں نے راج
View more
Mon, 04 Mar 2024 18:35:40
ریاستی حکومت نے پیر کو اتراکھنڈ میں بدامنی پھیلانے والوں پر شکنجہ کسنے کی سمت میں ایک بڑا قدم اٹھایا۔ فساد اور بدامنی کے دوران سرکاری املاک کے نقصان کی وصولی اب نقصان پہنچانے والوں سے کی جائے گی۔ اس کے لیے کلیمز ٹریبونل بھی تشکیل دیا جائے گا۔
View more
Mon, 04 Mar 2024 18:31:47
سپریم کورٹ نے عام آدمی پارٹی کو ایک بڑا جھٹکا دیتے ہوئے راؤز ایونیو میں پارٹی کے دفتر کو 15 جون تک خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت کے مطابق عام آدمی پارٹی کا دفتر دہلی ہائی کورٹ کو دی گئی زمین پر قبضہ کرتے ہوئے بنا یا گیا ہے، یہ زمین راؤز ایونیو کورٹ کی توسیع کے لیے استعمال ہونی تھی۔ عدالت کے اس فیصلے پر عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ دفتر کی زمین خالی کرنے کے لیے تیار ہے، مگر سپریم کورٹ اس با
View more
Mon, 04 Mar 2024 18:29:43
نکی ہیلی نے اتوار کو واشنگٹن ڈی سی میں ریپبلکن صدارتی پرائمری جیت کر اپنی پہلی کامیابی حاصل کی اور یہ انہوں نے اس وقت حاصل کی جب وہ ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف اپنی دوڑ برقرار رکھنے کے لئے جدو جہد کر رہی ہیں۔ امریکہ کے دارالحکومت میں ہیلی کی علامتی فتح امریکی نامزدگی کے طویل عمل کے ایک فیصلہ کن دن سے عین قبل سامنے آئی ہے ۔
View more
Mon, 04 Mar 2024 18:20:18
29 اکتوبر 2023 کو دو ٹرینوں کے درمیان تصادم کی وجہ سے پیش آنے والے حادثے کی وجہ بتاتے ہوئے وزیر ریلوے اشونی وشنو نے کہا کہ ایک ٹرین کا ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور اپنے فون پر کرکٹ میچ دیکھ رہے تھے۔
View more
Mon, 04 Mar 2024 18:17:58
ایک اہم پیش رفت میں، نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (NHAI) کے جنرل مینیجر اروند کالے کو رشوت خوری کے ایک مبینہ معاملے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy