Wed, 13 Mar 2024 11:54:28
لوک سبھا انتخاب 2024 کے پیش نظر کانگریس نے آج اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں 5 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام خطہ کے لیے 43 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ کانگریس پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی (سی ای سی) کی میٹنگ میں اس فہرست پر مہر لگائی گئی۔ یہ میٹنگ دہلی واقع پارٹی ہیڈکوارٹر میں ہوئی تھی جس میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی اور دیگ
View more
Wed, 13 Mar 2024 11:50:18
ایس بی آئی (اسٹیٹ بینک آف انڈیا) نے سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق منگل کی شام کو انتخابی کمیشن کو الیکٹورل بانڈ کی تفصیلات سونپ دی۔ سپریم کورٹ نے پیر کے روز ایس بی آئی کو حکم دیا تھا کہ 12 مارچ کو کام کا وقت ختم ہونے تک انتخابی کمیشن کو الیکٹورل بانڈ کی تفصیل دی جائے۔ حکم کے مطابق انتخابی کمیشن کو 15 مارچ شام 5 بجے تک بینک کے ذریعہ دی گئی جانکاری اپنی آفیشیل ویب سائٹ پر شائع کرنی ہوگی۔
View more
Wed, 13 Mar 2024 11:46:25
شیوسینا (یو بی ٹی) کے ترجمان ’سامنا‘ میں منگل کے روز مودی حکومت کے ذریعہ دیے گئے ’400 پار‘ نعرہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس میں لکھا گیا ہے کہ 400 سے زیادہ لوک سبھا سیٹ جیتنے کا بی جے پی کا نعرہ ’ہندوستانی آئین کے قتل‘ کی تیاری ہے۔
View more
Wed, 13 Mar 2024 11:42:45
اتر پردیش کے ہاپوڑ ضلع کی ایک عدالت نے 12 مارچ کو موب لنچنگ کے ایک معاملے میں فیصلہ سناتے ہوئے 10 قصورواروں کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے سبھی قصورواروں پر 59-59 ہزار روپے کا جرمانہ بھی لگایا ہے۔ پولیس نے اس موب لنچنگ معاملے میں 10 ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ اس وقت سے معاملہ ایڈیشنل ضلع و سیشن جج کی عدالت میں زیر التوا تھا۔
View more
Wed, 13 Mar 2024 10:59:37
لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لگاتار مختلف طبقات کو لے کر اپنے عزائم ظاہر کر رہی ہے۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے قبائلیوں کے فلاح کو پیش نظر رکھتے ہوئے پارٹی کے 6 اہم عزائم کا تذکرہ کیا۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس سلسلے میں ایک پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’جَل (پانی)-جنگل-زمین کی حفاظت کے لیے کانگریس پرعزم ہے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے جو 6 عزائم ظاہر کیے ہیں اس کو ’سُشاسن‘،
View more
Wed, 13 Mar 2024 10:56:43
ہریانہ میں بی جے پی کی نئی حکومت تشکیل پا گئی ہے۔ نئے وزیر اعلیٰ نائب سینی کے ساتھ ساتھ پانچ وزراء نے بھی حلف برداری کر لی۔ انھیں گورنر بنڈارو دتاترے نے عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لینے کے بعد نائب سینی نے سابق وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کا پیر چھو کر ان کا آشیرواد لیا۔
View more
Tue, 12 Mar 2024 18:11:16
وزیر برائے ماہی گیری، بندرگاہ ، اندرونی نقل و حمل اور ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا نے ضلع اتر کنڑا میں چل رہے نیشنل ہائی وے توسیعی کام کو انتہائی غیر معیاری قرار دیتے ہوئے اپنی بے اطمینانی کا اظہار کیا ۔
View more
Tue, 12 Mar 2024 17:48:19
تعلقہ کے چیتاکول نیشنل ہائی وے پر ہوئے سڑک حادثہ میں بائک سوار کی جائے وقوع پر ہی موت واقع ہوگئی جب اس کی بائک مخالف سمت سے آنے والی مچھلیوں سے بھری لاری کی زد میں آگئی۔ حادثہ منگل دوپہر کو پیش آیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy