Mon, 24 Oct 2016 12:38:40
موٹر بائک اور اومنی کار کے بیچ تصادم کے نتیجے میں موٹر بائک پر سوار دو طالب علم ہلاک ہوگئے۔مہلوکین کے نام لکشمیشا(۱۷ سال) اور شریاس (۱۷ سال) بتائے جاتے ہیں۔
View more
Mon, 24 Oct 2016 12:18:51
این یانگ انٹرنیشنل مارشل آرٹس نامی ادارے کے تحت کراٹے میں تربیت پانے والے طلباء کو بلیک بیلٹ اور ڈگری تفویض کی گئی ۔
View more
Mon, 24 Oct 2016 11:54:32
ڈیموکریٹک جماعت کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ انھیں اب پرواہ نہیں کہ ان کے حریف رپبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کیا کہتے ہیں بلکہ ان کی توجہ مسائل پر مرکوز ہوگی۔
View more
Mon, 24 Oct 2016 11:50:15
جاپانی حکام نے اوٹسنومیا شہر میں ہونے والے دو بم دھاکوں کے نتیجے میں ایک ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکے مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑے گیارہ بجے ٹوکیو کے شمال میں موجود شہر اوٹنومیا میں ہوئے۔
View more
Mon, 24 Oct 2016 11:48:44
اقوام متحدہ کے منشیات اور جرائم سے متعلق ادارے UNODCنے بتایا ہے کہ سن 2016کے دوران افغانستان کے دس فیصد زیادہ رقبے پر پوست کی کاشت کی گئی۔ اس ادارے کے مطابق اس کی وجہ طالبان کے زیر قبضہ علاقے میں اضافہ ہے۔
View more
Mon, 24 Oct 2016 11:45:47
ہیٹی میں حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت سے 45کلو میٹر دور واقع جیل سے 170قید فرار ہو گئے ہیں۔اطلاعات ہیں کہ ان قیدیوں نے فرار سے قبل اسلحہ چرایا اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیبورٹی اہلکار اور ایک دوسرا قیدی ہلاک ہو گیا۔
View more
Mon, 24 Oct 2016 11:39:14
عراق کی پارلیمان نے شراب بنانے، فروخت اور درآمد کرنے پر پابندی لگانے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔شراب پر پابندی کے حامیوں نے ملک کے آئین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کی دستیابی اسلام کے منافی ہے اس لیے یہ غیر قانونی ہے۔
View more
Mon, 24 Oct 2016 11:35:31
ری پبلیکن پارٹی کے نامزد صدارتی امیداور ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر منتخب ہونے کی صورت میں اپنے پہلے ایک سو دن کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy