Thu, 15 Dec 2016 16:48:15
آج رات 12 بجے سے 500 روپے کے پرانے نوٹوں کا استعمال مکمل طور پر بند ہو جائے گا۔ اب تک ہسپتال، پٹرول پمپ، موبائل ریچارج، ریلوے سفر میں 500 کے پرانے نوٹ چل رہے تھے، لیکن آج رات 12 بجے کے بعد سے یہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہو جائیں گے۔ اس سے پہلے ان جگہوں پر 1000 روپے کے نوٹ پوری طرح بند کر دیے گئے تھے۔
View more
Thu, 15 Dec 2016 13:24:33
پولیس نے مختلف مقامات پر گھروں اور مندرمیں چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک شخص کوگرفتار کیا ہے۔ ملزم کی شناخت بیلتھنگڈی کے رہنے والے اوماناتھ پربھو(۴۷سال) کے طور پر کی گئی ہے۔
View more
Thu, 15 Dec 2016 13:19:50
ہاں تبتی کیمپ کے لئے کے ایس آر ٹی سی بس سروس شروع کیے جانے کے خلاف ٹیکسی اور آٹو رکشا والوں نے مقامی ایم ایل اے شیورام ہیبار کے سامنے اپنا احتجاج درج کروایا۔
View more
Thu, 15 Dec 2016 13:16:56
مائکرو فائنانس اور دیگر سودی اداروں سے قرضہ لے کر کنگال ہونے والے غریب عوام کی طرف سے منڈگوڈ میں تحصیلداردفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور قرضہ معاف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈی سی کو میمورنڈم کو دیا گیا۔
View more
Thu, 15 Dec 2016 13:12:33
کاروار کے سائنس سنٹر اور بہرے بچوں کے آشا نکیتن بورڈنگ اسکول کی جانب سے ڈرائنگ مقابلے کا انعقاد عمل میں آیا۔ڈرائنگ مقابلے کے لئے "نیچر"کا موضوع دیا گیا تھا۔اس کا مقصد بچوں کے اندرقدرتی ماحول اوراس کے تحفظ کے بارے میں شعوربیدار کرنا تھا۔
View more
Thu, 15 Dec 2016 13:10:03
ضلع ڈپٹی کمشنرایس ایس نکول کی طرف سے جاری اخباری بیان کے مطابق ساگر کوَچ(کوسٹ گارڈ) کی طرف سے 15اور16 دسمبر کوشمالی کینرا ، اڈپی اورجنوبی کینرا میں دہشت گردانہ کارروائی روکنے کی مشق کی جائے گی۔
View more
Thu, 15 Dec 2016 12:50:00
یہاں کے منسپالٹی کمشنر عہدہ کا چارج بی۔این۔منی سوامی نے لیا پچھلے ایک ماہ قبل منسپالٹی کمشنر کے حیثیت سے عہدہ کا چارج لئے مہیش کمار کو حکومت نے دوسرے جگہ منتقل کرکہ بی۔این۔منی سوامی کو کمشنر کا عہدہ سونپ گیا ہے ۔
View more
Thu, 15 Dec 2016 12:46:56
مسلسل کئی دنوں سے پینے کا پانی سربراہی نہ کرنے اور غیر قانونی شراب پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تعلقہ منی کمبلہلی گرام کے مکینوں اور کنڑا جگاروتی ویدیکے کے کارکنان نے اُلواڈی گرام پنچایتی دفتر کا گھیراؤ کرکہ احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ منی کمبلہلی میں مسلسل کئی دنوں سے پینے کا پانی سربراہی نہیں کیا جارہا ہے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy