Sat, 10 Dec 2016 13:14:14
سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی آج دوبارہ اتفاق رائے سے ریاستی جنتادل (ایس) کے صدر منتخب ہوگئے۔آج بنگلور پیالیس میں منعقدہ جنتادل (ایس) کی قومی مجلس عاملہ میٹنگ میں کمار سوامی کو ریاستی صدر کے طور پر چنا گیا۔ اس موقع پر پارٹی نے دیگر ریاستوں بشمول مہاراشٹرا، کیرلا، آندھرا پردیش اور اترپردیش کی یونٹوں کیلئے بھی پارٹی صدور کا انتخاب عمل میں لایا۔
View more
Sat, 10 Dec 2016 13:08:59
مرکزی وزیر اطلاعات وشہری ترقیات ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے بہت جلد رابطہئ عامہ پالیسی وضع کی جائے گی۔آج شہر میں محکمہئ اطلاعات کے زیر اہتمام کل ہند کمیونیکیٹر کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری اور دیگر اطلاعات کو پوری معتبریت کے ساتھ عوام تک پہنچانے کی انتہائی اہم ذمہ داری عائد ہے۔
View more
Sat, 10 Dec 2016 13:06:18
ریاست میں خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں راحت کاری سے نمٹنے کیلئے آج وزیراعلیٰ سدرامیا نے مرکزی حکومت سے 4703کروڑ روپیوں کی فوری امداد کا مطالبہ کیا۔
View more
Sat, 10 Dec 2016 13:01:02
دریائے کاویری کے پانی کی تقسیم کے سلسلے میں کرناٹک کو آج اس وقت کامیابی ملی جب عدالت عظمیٰ نے پانی کی تقسیم کے سلسلے میں کاویری آبی تنازعہ ٹریبونل کے فیصلے کا چیلنج کرتے ہوئے فریق ریاستوں کرناٹک، تملناڈو اور کیرلا کی طرف سے دائر نظر ثانی عرضی سماعت کیلئے منظور کرلی اور 15 دسمبر کو اس معاملے کی اگلی سماعت طے کی۔
View more
Sat, 10 Dec 2016 12:49:56
پہلے عشق بازی اور بعدمیں دھوکہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے ایک لڑکی نے پانڈیشور گرام کے سچن نامی لڑکے کے گھر پر دھرنا دے رکھا ہے۔تفصیلات کے مطابق لڑکا اور لڑکی گزشتہ تین برسوں سے عشق بازی کررہے تھے۔مبینہ طور پر امسال 4 اگست کو منی پال کی ایک لاڈج میں انہوں نے جنسی تعلق بھی قائم کیاتھا۔
View more
Sat, 10 Dec 2016 12:41:10
سومیشور کے علاقے میں شہد کی مکھیوں کے کاٹنے سے ایک خاتون کے ہلاک ہونے اور مزید تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
View more
Sat, 10 Dec 2016 12:33:08
ریاستی فورتھ فائنانس کمیشن کے رکن ڈاکٹر ایچ ششی دھر نے بتایا ہے کہ آئندہ دنوں میں بلدی اداروں کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر فنڈ فراہم کیے جانے کے امکانات زیادہ ہیں۔
View more
Sat, 10 Dec 2016 05:32:40
کاروار شہر میں 10 سے 12 دسمبر کو ہونے والے کراولی اتسوا کے پہلے دن مالادیوی میدان میں کتوں کی نمائش ہوگی اورتربیت یافتہ کتوں کی طرف سے کسرت کا مظاہر ہ بھی مظاہرہ ہوگا۔
View more
Fri, 09 Dec 2016 16:50:42
طلاق ثلاثہ پر الہٰ آباد ہائی کورٹ نے دوران بحث جو مشاہدہ پیش کیا ہے،اس پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ہند مولانا سید جلال الدین عمری نے آج ایک مرتبہ پھر کہا کہ ملکی آئین نے ہی ہمیں حق دیا ہے کہ ہم اپنے پرسنل لا پرآزادانہ طورسے عمل پیرا ہوں اورس کے تحت مذہبی و عائلی امور کو انجام دیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy