ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منڈگوڈ میں لوک آیوکتہ کا چھاپہ - دو رشوت خور افسران رنگے ہاتھوں گرفتار

منڈگوڈ میں لوک آیوکتہ کا چھاپہ - دو رشوت خور افسران رنگے ہاتھوں گرفتار

Wed, 24 Jun 2026 19:00:34    S O News
منڈگوڈ میں لوک آیوکتہ کا چھاپہ - دو رشوت خور افسران رنگے ہاتھوں گرفتار

منڈگوڈ، 24 / جون (ایس او نیوز) لوک آیوکتہ پولیس نے تعلقہ کے دو الگ الگ سرکاری دفاتر پر چھاپہ ماری کی اور دو رشوت خور افسران کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
    
رشوت کے طور پر قبول کی گئی رقم سمیت لوک آیوکتہ کے جال میں پھنسنے والے سرکاری افسران کی شناخت ہیسکام کے انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر دھرم راج بیڑسگاوں اور ریوینیو انسپکٹر بسوا راج بسنال کے طور کی گئی ہے ۔ 
    
میسکام اے ای ای دھرم راج کے تعلق سے کارروائی الیکٹرک ٹھیکے دار شیو یوگی کوڈل مٹھ کی شکایت پر کی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ ٹھیکیداری کے سلسلے میں میسکام کی طرف سے واجب الادا پانچ لاکھ روپے کا بل منظور کرنے کے لئےدھرم راج نے 75 ہزار روپے رشوت طلب کر رہا ہے ۔ 
    
کاروار لوک آیوکتہ پولیس نے رشوت خور اے ای ای کے لئے جال بچھایا اور ٹھیکیدار شیو یوگی سے پیشگی رقم  65 ہزار روپے قبول کرتے وقت لوک آیوکتی سی پی آئی ونائیک بلّوا کی ٹیم نے چھاپہ مار کر اسے گرفتار کر لیا ۔  
    
دوسرے معاملہ میں کاشتکار نارائین اریجوگی نے لوک آیوکتہ پولیس سے شکایت کی تھی کہ ان کے فارم ہاوس کی تعمیر کے لئے اجازت نامہ دینے کے لئے ریوینیو انسپکٹر بسوا راج ان سے رشوت کے طور پر 15 ہزار روپے طلب کر رہا ہے ۔ اس شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے لوک آیوکتہ ڈی وائی ایس پی دھنیا نائک کی ٹیم نے چھاپہ ماری کی اور ریوینیو انسپکٹر بسوا راج کو رشوت  کی رقم کے ساتھ گرفتار کر لیا ۔


Share: