Mon, 12 Dec 2016 11:28:05
پارلیمنٹ میں مسلسل جاری رکاوٹ اور کام کاج چلانے کے طور طریقوں کو لے کر لال کرشن اڈوانی کی ناراضگی کا ذکر کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے کہا ہے کہ اٹل -اڈوای کی جوڑی کی محنت کا ہی ثمرہ ہے کہ آج مودی جی مکمل اکثریت کی حکومت کے وزیر اعظم بن سکے ہیں لیکن مودی جی جس طرح من مانی کر رہے ہیں،
View more
Mon, 12 Dec 2016 11:23:29
پڈوچیری کی لیفٹیننٹ گورنر کرن بیدی نے آج مرکزی وزیر سشما سوراج کے جلد صحت مند ہونے کی خواہش کا اظہار کیا جن کے گردے کی پیوندکاری ہوئی ہے۔کرن بیدی نے وزیر خارجہ کے لیے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھاکہ بھگوان سشما سوراج کوجلد تندرستی عطا کرے اور وہ جلد دفتر اور کام پر واپس جائیں۔
View more
Mon, 12 Dec 2016 11:12:53
نوٹ بند ی کے بعد جن دھن اکاؤنٹس کے جمع میں زوردار اضافہ ہوا ہے، لیکن تقریباََ 23فیصد جن د ھن اکاؤنٹ اب بھی ایسے ہیں جن میں ایک بھی پیسہ بھی نہیں ہے۔7 ؍دسمبر کو ختم ہوئے ہفتے میں 25.8کروڑ جن د ھن اکاؤنٹس میں288کروڑ روپے جمع ہوئے۔
View more
Mon, 12 Dec 2016 11:03:22
حکومت نے سفرکے دستاویزات جاری کرنے سے متعلق خدمات کو آسان بنا دیا ہے جس کے ساتھ ہی موجودہ پاسپورٹ میں تاریخ پیدائش کو تبد یل کروانا آسان ہو گیا ہے۔
View more
Mon, 12 Dec 2016 07:26:18
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپوزیشن جماعتوں پر نوٹ بندی کے معاملے پر سچ کو دبانے کی کوشش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ یہ لوگ کسی بھی صورت میں ایمانداری کے راستے پر نہیں آنا چاہتے، لیکن ایمانداروں کے طفیل سے وہ اس جنگ کوضرور جیتیں گے۔
View more
Sun, 11 Dec 2016 22:53:17
شہر کے آزاد چوک پر واقع ہری ہرمیشور مندر میں ہوئی چوری کے الزام میں پولس نے دو چوروں کو گرفتار کرلیا ہے، جن کی شناخت چنتامنی شہر کا ساکن راجو(40)اورسدھرشن (43) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Sun, 11 Dec 2016 22:45:19
چکبالاپور ضلع کے تجارتی مرکز کہلانے والے چنتامنی شہر میں پچھلے کئی دنوں سے یہ شکایتیں عام ہورہی ہیں کہ ووٹر شناختی کارڈہونے کے باجود ووٹر لسٹ میں نام غائب ہے کئی لوگوں کے نام اور پیدائش تاریخ وغیرہ درست نہ ہونے کی شکایتیں بھی عام تھیں۔
View more
Sun, 11 Dec 2016 22:38:44
تعلقہ کی ترقی صرف عوامی نمائندوں کے ذمہ داری نہیں ہے بلکہ تعلقہ کے افسروں کو بھی چاہئے کہ ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دیں اور پوری ذمہ داری اور ایمانداری کے ساتھ کام انجام دیں کیونکہ بغیر سرکاری افسروں کے تعاون کے تعلقہ کی ترقی ناممکن ہے۔
View more
Sun, 11 Dec 2016 21:57:45
اڈپی کے مضافات شیروا میں واقع آور لیڈی آف ہیلتھ چرچ میں ایستادہ سینٹ اینٹنی کی مورتی کو شرپسندوں نے توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ہے اس کے علاوہ سینٹ لارنس کی مورتی کو اپنی جگہ سے ہٹا کر دوسری جگہ منتقل کیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy