Thu, 09 Mar 2017 20:45:12
الال سے ملنے والی خبر کے مطابق یہاں سے قریب ماستی کٹّے نامی مقام پر ایک گینگ نے دو بھائیوں پر چاقو سے حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا ہے۔
View more
Thu, 09 Mar 2017 20:37:34
یہاں ایک رینج فوریسٹ آفیسر کے خلاف معلوم ذرائع سے زیادہ دولت اکٹھا کرنے کی شکایت موصول ہونے پر اینٹی کرپشن بیوریو (ACB)کے دستے نے مذکورہ افیسر کے مکانات اور دفتر پر بیک وقت چھاپہ مارا۔پتہ چلا ہے کہ تلاشی کے دوران لاکھوں روپے کی غیر محسوب دولت کا انکشاف ہوا ہے۔
View more
Thu, 09 Mar 2017 20:30:54
وزیر جنگلات بی رماناتھ رائے کی قیادت میں جنوبی کینرا کے قائدین کے ایک وفد نے وزیر اعلیٰ سدا رامیا سے ملاقات کی اور یہاں ساحلی علاقے میں ریت نکالنے اور سپلائی کرنے پر پابندی کی وجہ سے درپیش مسائل بیان کیے۔اور مطالبہ کیا کہ ساحلی علاقے میں ریت کے سلسلے میں قومی پالیسی سے ہٹ کر ایک نئی پالیسی وضع کی جائے۔
View more
Thu, 09 Mar 2017 20:25:06
ریاستی حکومت میں پی ڈبلیو ڈی محکمہ کے وزیر ایچ سی مہادیوپّا نے کہا ہے کہ ضلع میں ریت نکالنے کی اجازت ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جلد ہی دی جائے گی۔
View more
Thu, 09 Mar 2017 20:11:41
ضلع شمالی کینرا میں کاروار تعلقہ کے آرگا نامی مقام پر واقعی کدمبا بحری اڈے پر ایک نئے حفاظتی جہاز کا اضافہ ہو گیا ہے۔ انڈین نیوی کے اس نئے جہاز کا نام آئی این ایس تِلّانگ چانگ ہے۔انڈین نیوی کرناٹکا یونٹ کے وائس ایڈمیرل گریش لوتھرا کے ہاتھوں اس جہاز کو انڈین نیوی کے سپرد کیا گیا۔
View more
Thu, 09 Mar 2017 14:39:51
ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ جرمنی انسانی حقوق اور جمہوریت کے معاملات پر لیکچر دینا بند کرے۔ یہ بات انہوں نے جرمنی کے بندرگاہی شہر ہیمبرگ میں گزشتہ شام اپنے ایک خطاب میں کہی۔
View more
Thu, 09 Mar 2017 14:36:44
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے پیش رو کو ہدفِ تنقید بنایا ہے۔ ٹوئٹر پیغام پر اپنی تنقید میں اُنھوں نے سابق صدر براک اوباما پر الزام لگایا کہ اُنھوں نے گوانتانامو بے کے فوجی حراستی مرکز سے مبینہ خطرناک قیدیوں کو رہا کر دیا تھا، جنھوں نے پھر سیمیدانِ جنگ کا رُخ کیا۔
View more
Thu, 09 Mar 2017 14:34:03
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بدھ کی صبح مسلح افراد نے ایک فوجی اسپتال پر حملہ کر دیا۔وزارت دفاع کے ترجمان جنرل دولت وزیری کے مطابق دھماکے کے بعد مسلح افراد نے فائرنگ کی اور سردار محمد داؤد خان اسپتال پر دھاوا بول دیا، فوری طور پر حملہ آوروں کی تعداد معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy