Sun, 10 Jun 2018 11:33:47
یوپی میں آندھی ۔طوفان نے سنیچر کو تباہی مچائی ہے۔آندھی طوفان سے یوپی کے 11اضلاع میں کم از کم 26 لوگوں کی موت کی خبر ہے۔4 مویشیوں کی بھی جان چلی گئی ہے۔سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے متعلقہ اضلاع مجسٹریٹوں کو متاثر لوگوں کی مدد کرنے کے احکام دئے ہیں۔
View more
Sun, 10 Jun 2018 11:26:51
کرناٹک خصوصی تحقیقاتی (ایس آئی ٹی) ٹیم نے 30مئی کو گوری لنکیش مقدمہ میں فرد جرم داخل کیا ہے۔ انہوں نے اس کے ساتھ ایک فارینسک رپورٹ بھی پیش کی ہے جس میں صاف طور پر وضاحت کی گئی ہے کہ گوری لنکیش اور کنڑا قلمکار کلبرگی کے قتل میں ایک ہی پستول استعمال ہوا ہے۔
View more
Sun, 10 Jun 2018 11:23:04
سعودی عرب کے شہر مکہ میں اسلام کے مقدس ترین مقام مسجد الحرام میں ایک شخص نے خود کشی کر لی ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے مکہ پولیس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ غیر ملکی شہری نے جمعہ کی رات نو بج کر 20 منٹ پر مسجد الحرام کی چھت سے نیچے طواف کرنے کی جگہ پر کود کر خود کشی کی۔
View more
Sun, 10 Jun 2018 11:14:59
سلاطین اور مغلیہ دور کی عمارتیں ، درگاہیں اور مساجد لگاتار شرپسندوں کے نشانے پر ہیں۔ کہیں عمارت پر قبضہ کیا جار رہا ہے تو کہیں اس کی شناخت تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
View more
Sun, 10 Jun 2018 11:11:01
مسجد نبوی میں آنے والے زائرین کی نظروں میں سعودی سکیورٹی اہل کار نمایاں ترین حیثیت کے حامل نظر آتے ہیں۔ یہ اہل کار مسجد کے تمام حصوں اور راستوں میں خدمات انجام دیتے ہوئے عبادت کے لئے پْرسکون ماحول یقینی بنانے میں مصروف عمل ہوتے ہیں۔
View more
Sun, 10 Jun 2018 11:05:01
کرناٹک اسمبلی انتخابات میں جنتادل (ایس) نے کانگریس کے ساتھ مل کر اکثریت ثابت کرتے ہوئے حکومت کی تشکیل تو کردی۔ لیکن قلمدانوں کی تقسیم کی وجہ سے موجودہ مخلوط حکومت ابتدائی دور سے ہی کمزور پڑتی ہوئی نظر آرہی ہے۔
View more
Sun, 10 Jun 2018 11:00:11
ہر سال کی طرح امسال بھی ریاست کے مختلف جیلوں میں قید مسلم قیدیوں کے لئے رمضان میں سحری اور افطاری کا نظم کیا گیا۔مقامی جمعیۃ علماء کے ذمہ داراپنی نگرانی میں اس کام کو بحسن خوبی انجام دے رہے ہیں۔
View more
Sun, 10 Jun 2018 10:53:57
عام لوگوں کو کم قیمت میں دوائیاں فراہم کرنے کی غرض سے قائم کئے گئے جنرک میڈیکل اسٹورس میں گزشتہ دو مہینوں سے دوائیوں کی قلت پیش آرہی ہے ۔جنرک میڈیکل اسٹورس کا آغاز ہوکر کئی سال گزر گئے اس کے باوجود اب تک مناسب مقدار میں مریضوں کو دوائیاں فراہم کرنے میں حکومت ناکام رہی ہے ۔
View more
Sun, 10 Jun 2018 10:36:57
طلبا میں شجرکاری کی معلومات فراہم کرتے ہوئے اور پھر کالج کے احاطے میں شجرکاری کراتے ہوئے یہاں بھٹکل انجمن پی یو کالج فور ویمن میں عا لمی یومِ ما حو لیا ت نہا یت جوش و خروش سے منا یا گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy