Tue, 12 Jun 2018 12:36:00
یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کے خالی کئے بنگلے میں توڑ پھوڑ کو لے کر چل رہے تنازعہ کے درمیان ریاست کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت مایاوتی کے خالی کئے سرکاری بنگلے کو کانشی رام میموریل بنانے پر غور کر رہی ہے۔
View more
Tue, 12 Jun 2018 12:27:05
خبروں کا بازارگرم ہے کہ کانگریس نے سنگھ صدر دفتر میں جانے والے سابق صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی کو افطار پارٹی میں دعوت نامہ نہیں بھیجا ہے۔ کئی دن سے میڈیا میں ایسی خبریں آرہی تھیں کہ کانگریس کی جانب سے پرنب مکھرجی کو افطار پارٹی کے لئے دعوت نہیں دی گئی ہے۔
View more
Tue, 12 Jun 2018 12:19:46
کانگریس پارٹی دوسال کے وقفہ کے بعد 13 جون کو افطار پارٹی کا انعقاد کرنے جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق دہلی کے تاج پیلس ہوٹل میں ہونے والی اس افطار پارٹی کیلئے کانگریس نے سبھی ساتھی پارٹیوں کو مدعو کیا ہے ، لیکن سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 12 Jun 2018 12:17:48
جموں وکشمیرکی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی طرف سے کشمیری علیحدگی پسند قائدین کو دی گئی مذاکرات کی دعوت کو ایک سنہری موقع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پیشکش بار بار نہیں آئے گی۔
View more
Tue, 12 Jun 2018 12:13:46
ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے سیکورٹی کے ساتھ خرچ کم کرنے اور سروس میں سدھار پر ریلوے کی توجہ مرکوز ہونے کی بات کہتے ہوئے آج اشارہ دیا کہ ٹرینوں کی آمدورفت بالخصوص شمالی ہندوستان میں ٹرینوں کی تاخیر سے چلنے کی پریشانی سے جلد نجات ملنے کی کوئی امید نہیں ہے۔
View more
Tue, 12 Jun 2018 12:09:43
بی جے پی قائد مسٹربی ایس یدی یورپا نے دعویٰ کیاہے کہ حکمراں کانگریس اور جنتادل(ایس) کے کئی ناراض قائدین ان کی پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہونے کیلئے اپنی خواہش ظاہر کی ہے۔
View more
Tue, 12 Jun 2018 12:02:27
کیرالہ میں پال گھاٹ کی قبائلی بستی اٹاپڈی گاؤں سے صحت انتظامیہ کی ایک شرمناک تصویر سامنے آئی ہے۔ یہاں پر قبائلی خاتون کو دوران حمل تکلیف ہونے کے بعد ایمبولنس نہیں مل سکی جس کے بعد خاتون کے گھر والوں نے کندھے پر اٹھا کر اسپتال پہنچایا۔
View more
Tue, 12 Jun 2018 11:58:27
مودی حکومت چار سال مکمل ہونے پر ہر شعبہ میں ہندوستان کو ترقی یافتہ بنانے کا دعوی کررہی ہے جبکہ دوسری طرف ہر روز ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں جوانتہائی شرمناک اور دلدوز ہوتے ہیں ۔ایک ایسا ہی واقعہ آندھر پردیش کے وشاکھا پٹنم میں پیش آیاہے ۔
View more
Tue, 12 Jun 2018 11:51:53
ایک سروے کے مطابق ہندوستان کی مشہور جیلوں میں مسلمانوں کا تناسب ان کی آبادی کے تناسب سے بھی زیادہ ہے اور ا س جانب خصوصی توجہ دینے کی ضرروت ہے ،
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy