Thu, 18 Jul 2024 20:24:37
پونے ضلع کی عدالت نے ٹرینی آئی اے ایس افسر پوجا کھیڈکر کی ماں منورما کھڈیکر کو 20 جولائی تک پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔ پولیس نے منورما کو اراضی تنازعہ سے متعلق بندوق دکھا کر کچھ لوگوں کو دھمکانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ منورما کو رائے گڑھ ضلع کے مہاڈ واقع ایک لاج سے آج صبح پکڑا گیا جہاں وہ چھپی ہوئی تھی۔
View more
Thu, 18 Jul 2024 20:21:01
بہار کے سابق وزیر مکیش سہنی کے والد جیتن سہنی کے قتل کے ملزم کو بہار پولیس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں اب تک تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے، جن میں سے ایک ملزم کاظم انصاری کے بارے میں اس کا دعویٰ ہے کہ جیتن سہنی کا قاتل وہی ہے۔ مگر اس معاملے میں اب خود مکیش سہنی نے سوال کھڑا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کوئی دباؤ نہ ہونے کے باوجود پولیس اس معاملے میں جلد بازی کر رہی ہے۔
View more
Thu, 18 Jul 2024 20:18:08
اترپردیش میں جاری بی جے پی کے آپسی تنازعے کے دوران اکھلیش یادو کے ایک ’آفر‘ نے ریاست میں سیاسی ہلچل تیز کر دی ہے۔ اکھلیش یادو نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’مانسون آفر، 100 لاؤ ، سرکار بناؤ‘۔ اکھلیش یادو کے اس ایک جملے کے پوسٹ نے اترپردیش میں بی جے پی کے اندرونی خلفشار کو مزید واضح کر دیا ہے۔
View more
Thu, 18 Jul 2024 20:15:22
مہاراشٹر حکومت نے لاڈلا بھائی (لاڈلا بھاؤ) اسکیم متعارف کرائی ہے، جس کے تحت حکومت 12ویں پاس اور بے روزگار لڑکوں کو مالی مدد فراہم کرے گی۔ حکومت کی اس اسکیم پر شیوسینا ادھو دھڑے کے لیڈر سنجے راوت نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مہاراشٹر حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔
View more
Thu, 18 Jul 2024 20:11:02
گزشتہ ہفتہ نیپال کے چتون ضلع میں لینڈ سلائڈنگ کے بعد دو بسیں طغیانی مارتی ہوئی ندی میں بہہ گئی تھیں جس میں سوار لوگوں کی لاشیں برآمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ دراصل لینڈ سلائڈنگ کے بعد تباہی جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں اور فوجیوں کو راحت و بچاؤ کاری میں کافی دقتیں پیش آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک 4 ہندوستانیوں سمیت 19 لوگوں کی لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں۔
View more
Thu, 18 Jul 2024 20:02:50
دو دن قبل بینگلورو کے ایک مال میں ایک عمر رسیدہ کسان اور اس کے اہل خانہ کو اس وجہ سے داخلہ دینے سے انکار کیا گیا تھا کہ وہ کسان دھوتی میں ملبوس تھا ۔ اس واقعے کی ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد اس کے خلاف آوازیں اٹھنے لگی تھیں اور مال کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا ۔
View more
Thu, 18 Jul 2024 18:01:57
اترپردیش کے ضلع گونڈا میں جمعرات کی دوپہر ایک بڑا ٹرین حادثہ پیش آیا۔ یہاں چنڈی گڑھ سے گورکھپور کے راستے آسام جانے والی ڈبرو گڑھ ایکسپریس کے 10 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ حادثے میں دو مسافروں کی موت ہو گئی جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یہ واقعہ گورکھپور ریلوے سیکشن کی موتی گنج سرحد پر پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے کے تمام اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں جاری ہی
View more
Thu, 18 Jul 2024 17:48:53
این سی پی اجیت گروپ کے صدر اور مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ یہ جھٹکا انہیں ان کے محفوظ علاقے کہے جانے والے پونے کے پمپری چنچوڑ میں لگا ہے جہاں کے دو درجن سے زائد لیڈروں نے ان کا ساتھ چھوڑ کر شرد پوار کی این سی پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ اجیت پوار کا ساتھ چھوڑنے والے ان لیڈروں میں سابق شہر صدر اجیت گوہانے، کارگزار صدر راہل بھوسلے اور طلبہ ونگ کے لیڈر یش سانے کے نام
View more
Thu, 18 Jul 2024 17:32:45
گزشتہ دنوں وشال گڑھ میں برپا کئے جانے والے تشدد کے دوران اقلیتی سماج کے افراد کی املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ کا اندازہ ہے کہ تقریباً ۲؍ کروڑ ۸۵؍ لاکھ روپے کی املاک کا نقصان ہوا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy