Sat, 20 Jul 2024 11:33:45
مہاراشٹر میں اس سال کے اخیر میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس کے لیے تمام سیاسی پارٹیوں نے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
View more
Sat, 20 Jul 2024 11:27:46
بار اور بینچ کی خبر کے مطابق جمعہ کو سپریم کورٹ نے پلقیس بانو معاملے میں سزا کاٹ رہے دو مجرمین کی اس عرضی پر سماعت سے انکار کر دیا جس میں انہوں نے اپنے عفو معاملے کے حتمی فیصلہ آنے تک عبوری ضمانت کی درخواست دی تھی۔
View more
Sat, 20 Jul 2024 11:23:29
ممبئی شہرو مضافات اور تھانے میں جمعرات کی صبح اچانک تیز بارش شروع ہوگئی جس کے بعد محکمہ موسمیات نے تھانے میں جمعہ (آج) کیلئے اورینج الرٹ جاری کرتے ہوئے تیز بارش کی پیش گوئی کی۔ جمعرات کو صبح کے وقت شدید بارش کے سبب متعدد مقامات پر سڑکیں زیر آب آگئیں جس سے ٹریفک نظام متاثر ہوا۔
View more
Sat, 20 Jul 2024 11:18:11
اتر پردیش میں کانوڑیوں کے راستوں پر کھانے-پینے کی دکانوں و پھلوں کے اسٹالوں پر ’نیم پلیٹس‘ (نام کی تختی) لگانے سے متعلق یوگی حکومت کے حکم پر ہر جانب سے تنقید ہو رہی ہے۔ اپوزیشن پارٹیاں اس معاملے میں یوگی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے اس حکم کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
View more
Sat, 20 Jul 2024 11:15:16
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے یوپی حکومت کے ذریعہ کانوڑ یاترا کے راستوں میں دکان مالکان کے نام لکھنے سے متعلق حکم جاری کرنے پر سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔
View more
Sat, 20 Jul 2024 11:12:06
دہلی حکومت کی وزیر آتشی نے مرکزی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ دہلی کے لوگوں کے ٹیکس کے پیسے سے دہلی کو کچھ نہیں ملتا اور مرکزی حکومت نے دہلی کی ترقی کے لیے دی جانے والی رقم کو روک دیا ہے۔
View more
Sat, 20 Jul 2024 11:07:49
چنڈی گڑھ سے ڈبرو گڑھ (آسام) جانے والی ایکسپریس ٹرین کے حادثے میں کئی مسافروں کی موت ہو گئی تھی، جس کے بعد اس روٹ پر ٹرینوں کا آپریشن بند ہو گیا ہے۔ شمال مشرقی ریلوے کے جی ایم-ڈی آر ایم کی نگرانی میں 800 ریلوے کارکن مرمت میں مصروف ہیں اور شام تک ٹرین آپریشن شروع کئے جانے کی توقع ہے۔
View more
Sat, 20 Jul 2024 10:56:17
بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے طلباء کا پرتشدد احتجاج جاری ہے۔ چند ہفتے قبل ملک بھر میں شروع ہونے والی پرتشدد جھڑپوں میں اب تک 105 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
View more
Sat, 20 Jul 2024 10:42:21
ضلع اتر کنڑا میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری بھاری برسات کے قہر میں کوئی کمی نظر نہیں آئی ۔ کئی مقامات پر سیلابی کیفیت کے ساتھ زمین کھسکنے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy