Mon, 02 Jul 2018 22:05:03
بیندور کی ایک مسلم لڑکی نے بینگلور میں بر سرروزگار بھٹکل کے ہندو لڑکے کے ساتھ شادی رچاکر ہندو دھرم کو اپنالیا ہے، اس کے ساتھ ہی 26سال بعد تاریخ نے اپنے آپ کو دہرایا ہے۔اس طرح بین المذہبی شادی رچانے والی لڑکی کا نام ریشما بانو اور لڑکے کا نام وشواناتھ بتایاگیا ہے۔
View more
Mon, 02 Jul 2018 21:59:15
اڈپی ضلع پنچایت کے عام اجلاس میں نیشنل ہائی وے 66پربارش کی وجہ سے نمودار ہونے والے گڈھوں او ر اس سے مسافروں کو ہونے والے مصائب کا مسئلہ زیر بحث آیا ۔
View more
Mon, 02 Jul 2018 18:05:29
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے شعبہ ویمنس ونگ کی طرف سے جاری خواتین کے لئے دو روزہ ورکشاپ جو مؤرخہ ۳۰؍جون کو شروع ہوا تھا، یکم جولائی کو کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
View more
Mon, 02 Jul 2018 13:21:03
اوروا پولیس اسٹیشن کے افسران نے مصدقہ اطلاعات کی بنیا د پر کارروائی کرتے ہوئے ماری گوڈی کے اطراف گانجہ فروشی کے الزام میں 4افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار شدہ ملزمین کے پاس سے 1.5کیلو گرام گانجہ، موبائل فون اور نقد رقم ضبط کی گئی ہے جس کی مجموعی مالیت 55ہزار روپے بتائی جاتی ہے۔
View more
Mon, 02 Jul 2018 13:17:56
چینئی کی تریپور چٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ نامی ایک فنڈ کمپنی کے خلاف منگلوروکے اکنامکس اینڈ نارکوٹکس کرائم پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی ہے جس کے مطابق اس کمپنی نے ضلع جنوبی کینرا میں چٹ فنڈ کے نام پر عوام کو 9کروڑروپے کا دھوکہ دیا ہے۔
View more
Mon, 02 Jul 2018 13:12:37
ڈی ڈی اے فلیٹ حاصل کرنے کا ایک فیملی 39 سال کا انتظار جلد ہی ختم ہونے والا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے رویہ پر تنقید کرتے ہوئے اسے فوری طور پر فلیٹ کا قبضہ دینے کو کہا ہے۔
View more
Mon, 02 Jul 2018 13:07:46
صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے آج کہا کہ ہندوستانی معیشت تیزی سے ’وکاس ‘کے لئے تیار ہے اور ملک کا کا جی ڈی پی 2025 تک دوگنا ہوکر 5ہزار ارب ڈالر کے اعداد و شمار کو چھونے کا امکان ہے۔
View more
Mon, 02 Jul 2018 13:04:48
کانگریس نے بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کو اشیااور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی )کے دائرے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اتوارکو کہاکہ مودی حکومت جی ایس ٹی نافذ ہونے کی پہلی سالگرہ پر چاہے کیوں نہ جشن منارہی ہو لیکن حقیقت یہ ہے کہ معیشت پر اسکا مثبت اثر نظر نہیں آرہاہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy