Sun, 22 Jul 2018 17:58:30
گریٹر نوئیڈا کے شاہ بیری میں ہوئے حادثے کو لوگ ابھی بھولے بھی نہیں تھے کہ غازی آباد کے مسوری پولس تھانہ حدود میں پانچ منزلہ زیرتعمیر عمارت گرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ اطلاع کے مطابق، غازی آباد کے داسنا فلائی اوور کے قریب یہ حادثہ اتوار کو پیش آیا ہے۔
View more
Sun, 22 Jul 2018 13:28:27
راجستھان کے الور میں مبینہ گائیوں کی اسمگلنگ کے شبہ میں ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر قتل کرنے کے معاملے میں اُتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر کرارا حملہ بولتے ہوئے شدید طنز کسا ہے.
View more
Sun, 22 Jul 2018 12:38:58
الور کے لکشمن گڑھ تھانہ علاقے میں سات ماہ کی دودھ پیتی بچی کو گھر سے اٹھاکر لے جانے کے بعد اس سے ریپ کرنے کے معاملے میں الور کی خصوصی عدالت نے ملزم پنتو بھراڑا کو پھانسی کی سزا سنائی ہے۔
View more
Sun, 22 Jul 2018 12:31:50
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے علاوہ موٹر گاڑیوں کے تھرڈ پارٹی انشورنس پریمئم میں اضافہ کے خلاف ٹرک ڈرائیور اور مالکان کی یونین کی جانب سے یلاپور ماگوڈ کراس پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے نیشنل ہائی وے 63پر ٹائر جلاکر لاریوں کی ہڑتال کی۔
View more
Sun, 22 Jul 2018 12:26:50
اتّاور کے علاقے میں بابوگُڈّے کے قریب ایک نالے میں پٹ سن کی بوریوں میں لپٹی ہوئی لاش برآمدہوئی ہے جس ابھی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔
View more
Sun, 22 Jul 2018 12:23:16
الال پولیس نے ایک نوجوان کے قتل کی کوشش کرنے والے محمد مصطفےٰ عرف سونو (21سال) کو گرفتار کرلیا ہے اس کے علاوہ محمد حنیف (30سال)نامی بدنام زمانہ مجرم کوبھی گرفتار کیاگیا ہے جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ 24مجرمانہ معاملات میں پولیس کو مطلوب تھا۔
View more
Sun, 22 Jul 2018 12:13:38
گزشتہ سال الور میں پہلو خان کا قتل کردئے جانے کے بعد اب ایک مرتبہ پھر راجستھان کے الور ضلع میں بھیڑ کے ذریعہ اکبر خان کا قتل کردیا گیا ہے ۔ اس قتل کے واقعہ کی جہاں چوطرفہ مذمت کی جارہی ہے ، وہیں اس درمیان ایک مرکزی وزیر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم مودی جی کی مقبولیت میں جتنا اضافہ ہوگا ، ایسے واقعات اتنے ہی بڑھیں گے ۔
View more