Sat, 21 Jul 2018 12:23:04
امریکہ نے کہا ہے کہ وہ روس کو ماسکو کے لیے امریکہ کے سابق سفیر مائیکل مک فال سے پوچھ گچھ کی اجازت نہیں دے گا۔ مک فال روسی صدر ولادی میر پوٹن کے شدید ناقد ہیں۔
View more
Sat, 21 Jul 2018 12:19:55
نیویارک شہر کے فائر ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ مین ہیٹن کی گلیوں میں زیر زمین گزرنے والا ایک ہائی پریشر بھاپ کا پائپ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ففتھ ایونیو کے مرکز میں واقع ایک سوراخ سے بھاپ نکل کر ہوا میں پھیلنا شروع ہو گئی۔
View more
Sat, 21 Jul 2018 12:14:22
استنبول کی ایک عدالت نے بزعم خود ایک اسلامی فرقے کے رہنما اور ٹی وی پر تبلیغ کرنے والی شخصیت عدنان اوکتار کو 115 دیگر پیروکاروں سمیت مختلف الزامات کی مزید تفتیش کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ عدنان اوکتار پر جرائم پیشہ گینگ قائم کرنے، دھوکادہی اور جنسی استحصال کے الزامات ہیں۔
View more
Sat, 21 Jul 2018 12:09:04
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جی این اشوک کمار نے وبائی امراض کی روک تھام کے سلسلے میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی زندگی سے بیماریاں دور کرنے کے لئے مچھروں کا خاتمہ لازمی ہے۔
View more
Sat, 21 Jul 2018 12:01:03
عراق کے سرکردہ شیعہ لیڈر مقتدیٰ الصدر نے ملک کے جنوبی صوبوں میں احتجاج کرنے والے مظاہرین کی حمایت کردی ہے او ر تمام متعلقہ سیاست دانوں پر زور دیا ہے کہ وہ مظاہرین کے بہتری شہری خدما ت کی فراہمی کے مطالبات پورے ہونے تک نئی حکومت کی تشکیل کے لیے مذاکرات کا سلسلہ معطل کردیں ۔
View more
Sat, 21 Jul 2018 11:57:34
یمن میں جمعرات کے روز سرکاری فوج کے یونٹوں نے حوثیوں کے گڑھ صعدہ میں پہاڑی علاقوں کے بیچ باغیوں کے ٹھکانوں پر اچانک حملہ کر دیا۔
View more
Sat, 21 Jul 2018 11:51:52
جرمن حکام نے کئی درجن رہائشی اپارٹمنٹس بحق سرکار ضبط کر لئے ہیں۔ ان جائیدادوں کے بارے میں جرمن حکام کا دعوی ہے کہ یہ شہر میں سرگرم "مجرموں کے ایک نیٹ ورک" کی ملکیت ہیں۔
View more
Sat, 21 Jul 2018 11:32:31
یونین منسٹر ہرسمت کور بادل نے لوک سبھا میں کانگریس صدر راہل گاندھی کی تقریر کو نشے میں دی گئی اسپیچ بتایا۔ مرکزی وزیر نے راہل گاندھی سے سوال پوچھا کہ آج کون سا نشہ کرکے آئے ہیں۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ راہل نے پنجابیوں کو نشیری کہا تھا۔
View more
Sat, 21 Jul 2018 11:23:43
زمبابوے کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں فخر زمان نے 200 رنز کی اننگ کھیل کر شاندار کارنامہ انجام دے دیا ہے اور ڈبل سینچری بنانے والے پاکستان کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، تاہم اس کے علاوہ پاکستان نے ون ڈے کرکٹ میں زمبابوے کو 400 رنز کا ہدف دے کر اپنا اب تک کا سب سے بڑا ٹوٹل بھی بنا ڈالا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy