Mon, 23 Jul 2018 11:46:32
بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے مہاراشٹر میں پارٹی کارکنان کو 2019 کا لوک سبھا الیکشن شیو سینا کے بغیر لڑنے کی تیاری کرنے کو کہا ہے۔ انہوں نے مہاراشٹر کے بی جے پی کارکنان کو سبھی 48 لوک سبھا اور 288 اسمبلی سیٹوں پراکیلے لڑنے کے لئے تنظیم کو مضبوط کرنے کا حکم دیا۔
View more
Mon, 23 Jul 2018 11:42:41
کنداپور تعلقہ کے گنگولی ندی میں مچھلیاں پکڑنے کے دوران ندی میں گر کر لاپتہ ہونے والے ماہی گیر کی نعش آج برآمد کرلی گئی ہے جس کی شناخت سدھیندرا (32) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Mon, 23 Jul 2018 11:37:04
کانگریس نے اتوار کے روز یہ واضح کر دیا کہ 2019 کے انتخابات راہل گاندھی کی قیادت میں لڑے جائیں گے۔ اگر پارٹی کو 200 سے زیادہ سیٹیں حاصل ہوتی ہیں تو حکومت کانگریس کی قیادت میں بنے گی اور پارٹی صدر ہی اس کا چہرہ ہوں گے۔
View more
Mon, 23 Jul 2018 11:32:44
تعلقہ کے گوکرن سمندر میں کل شام ایک لاش بحر عرب میں تیرتی ہوئی پائی گئی تھی، مگر موجوں میں کافی زیادہ روانی ہونے کی وجہ سے لاش کو باہر نکالا نہیں جاسکا تھا، آج پولس نے لائف گارڈ کی مدد سے متعلقہ لاش کو کنارے لانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
View more
Mon, 23 Jul 2018 11:30:42
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس صدر راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کو پارٹی کی بجائے درباریوں کی کمیٹی قرار دیتے ہوئے اتوار کو کہا کہ کانگریس وزیر اعظم نریندر مودی کی مخالفت میں منفی سیاست کی حد کو پار کر کے خودکش بم کا کردار اختیار کر رہی ہے۔
View more
Mon, 23 Jul 2018 11:25:12
) دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) نے کابل میں خود کش بم حملے کو انجام دینے کی ذمہ داری لی ہے۔ آئی ایس نیوز ایجنسی اماک نے یہ اطلاع دی ہے۔
View more
Mon, 23 Jul 2018 11:19:42
ایران میں دو دنوں سے جاری زلزلہ کے تیز جھٹکوں کی وجہ سے زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 290 ہو گئی ہے۔ پیر کو جنوب مشرقی ایران میں 5.8 شدت کے زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے.میڈیا رپورٹوں کے مطابق اتوار کو ایران کے مغربی علاقے میں 5.9 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔
View more
Mon, 23 Jul 2018 11:14:49
شک میں بھیڑ کی پٹائی سے ہوئی اکبر خان کی موت کو لے کر کانگریس لیڈر ششی تھرور نے ایک سخت بیان دیا ہے۔ اپنے ایک مضمون میں تھرور نے لکھا،’’ اس ملک میں کئی جگہوں پر تو مسلمان ہونے سے بہتر گائے ہونا ہے‘‘۔ کانگریس لیڈر کی اس تنقید پر ہنگامہ ہو گیا ہے۔
View more
Mon, 23 Jul 2018 10:53:41
بروہت بنگلورو مہانگر پالیکے (بی بی ایم پی ) نے گزشتہ دو سالوں سے غیر قانونی قبضہ جات ہٹانے پر روک لگادی تھی جسے دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیاریاں چل رہی ہیں ۔ شہر کے چند علاقوں میں زمین کی پیمائش اور محکمۂ لینڈ ریکارڈ نے سروے کا کام مکمل کرلیا ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy