Sat, 04 Aug 2018 12:58:45
تعلقہ کے کوٹیواڈا علاقے میں ایک طالبہ کے ساتھ عصمت دری کی کوشش کا واقعہ اس وقت سامنے آیا جب کے ایل ای ہائی اسکول کی مذکورہ طالبہ کوٹیواڈا کے مندر والے راستے پر تنہا اپنے گھر جارہی تھی۔
View more
Sat, 04 Aug 2018 12:17:10
ریاست میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لئے کارپوریٹ شعبے کو زیادہ سرمایہ کاری کرنی چاہئے۔ اس کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے جو بھی تعاون درکار ہے حکومت بخوشی فراہم کرے گی۔ یہ یقین دہانی آج ریاست کے صنعت کاروں کو وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسو امی نے کرائی۔
View more
Sat, 04 Aug 2018 12:07:11
شہر بھر میں غیر قانونی طور پر لگائے جانے والے فلیکس اور بیانروں کوہٹانے کے لئے برہت بنگلور مہانگر پالیکے کے انتظامیہ کو ہائی کورٹ کی سخت وارننگ کا اثر یہ ہوا کہ پچھلے دو دنوں سے شہر بھر میں جنگی پیمانے پر فلیکس اور بیانرس ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔
View more
Sat, 04 Aug 2018 11:40:01
قومی اور ریاستی انسانی حقوق کمیشن کا لوگو اور اس کا نیم پلیٹ غلط استعمال کرنے والے اداروں کے خلاف شکایات کے پیش نظر قومی انسانی حقوق کمیشن کے چیرمین جسٹس ایچ ایل دتو نے آج شہر کی پولیس کو ہدایت جاری کی کہ ایسے افراد کی نشاندہی کی جائے جو انسانی حقوق کمیشن کے لوگو اور نیم پلیٹ کا غلط استعمال کرتے ہوئے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں اور ان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کئے جائیں۔
View more
Sat, 04 Aug 2018 11:13:30
بلدی اداروں کے لئے ہونے والے انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد ریاست کی سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ ان اداروں پر اپنا قبضہ جمانے کے لئے تینوں اہم سیاسی پارٹیاں، کانگریس جنتادل (ایس) اور بی جے پی نے اپنی ا پنی حکمت عملی وضع کرنے کا کام آگے بڑھادیا ہے۔ بنیادی سطح کے ان ا داروں پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے کے لئے جہاں کانگریس اور جنتادل (ایس) کے درمیان مفاہمت کی قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے تو دوسر
View more
Sat, 04 Aug 2018 10:38:37
تعلقہ کے ایک نوجوان کو پولس نے پوکسو ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا ہے جس پر ایک 12 سالہ لڑکے کے ساتھ بدفعلی کا الزام ہے۔ گرفتار شدہ نوجوان کی شناخت عبدالدائم فکردے (18) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Fri, 03 Aug 2018 12:57:36
۲۵؍ سالوں سے جیل میں مقید ۹۲؍ سالہ قیدی کو علاج و معالجہ کے لیئے ۲۰؍ دنوں کے لیئے پیرول پر رہا کیئے جانے کے احکامات آج جئے پور ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ نے جاری کیئے۔ جسٹس محمد رفیق اور جسٹس گوردن بھردار نے جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کے توسط سے داخل عرضداشت پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو فوراً جیل سے رہا کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے۔
View more
Thu, 02 Aug 2018 13:28:48
ڈاینڈیلی کے سینئر وکیل اجیت نائک کو بے رحمی سے قتل کرنے والا ملزم پانڈو عرف دیپک کامبلے سے تفتیش پر پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ اپنی زرعی زمین اور مکان کھو جانے سے ناراض ہوکر دیپک نے ایڈوکیٹ نائک کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اور تین دن تک گھات لگاکر موقع کا انتظار کرنے کے بعد بالآخر وہ قتل کرنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔
View more
Thu, 02 Aug 2018 13:25:58
بھٹکل ٹاؤن میونسپالٹی کا عام اجلاس صدر بلدیہ جناب مٹا صادق کی صدارت میں منعقد ہوا۔میٹنگ کے دوران سال 2017-18کے واجپائی وستی یوجنا کا نشانہ بڑھانے اور شہر کے حدود کی نشاندہی کرنے پر غوروخوض ہوا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy